تعلیم

پبلیشر ز پنجا ب کی تعلیمی سا ل کے حساب سے کتا بیں چھا پتے ہیں، کتا بیں بہت جلد گلگت بلتستان پہنچائے گے – و با ئی وزیر تعلیم

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر تعلیم حاجی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ صو با ئی حکو مت کی کوشش ہے کہ ہر بچے تک علم کی روشنی پہنچے ۔ تعلیم حاصل کر نا ہر بچے کا بنیا دی حق ہے ، سکو لوں میں کتابوں کی فراہمی میں تاخیر اس لئے ہوئی ہے کہ پنجاب میں تعلیمی سا ل کا آغاز اپر یل مئی میں شروع ہو تا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں فروری مارچ سے ہوتاہے ۔ پبلشر ز پنجا ب کی تعلیمی سا ل کے حساب سے کتا بیں چھا پتے ہیں۔ ہم نے بہت کو شش کر کے پبلشر کو منا کر کتابوں کی ایک کھیپ روانہ کی ہے ۔ مزید کتا بیں بہت جلد گلگت بلتستان پہنچ رہے ہیں ، صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کتا بوں کے معاملے کو لے کر پو ائنٹ سکورینگ نہ کر یں بلکہ اس حوا لے سے بہتر مشورہ دیں ،تعلیم کی بہتر ی کیلئے ہم ہر مثبت را ئے کو اہمیت دینگے ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ایک علم دوست سیا ست دا ن ہے ، ان کی قیا دت میں تعلیم کی فروغ اور بہتر ی کیلئے جا مع پا لیسیاں بنا رہے ہیں ۔والدین اپنی پو ری توجہ بچوں کی تر بیت پر مر کوز کریں ۔ بچوں کی ہر حرکت پر نظر رکھیں کہ کہیں بچہ منفی سرگرمیوں میں ملو ث تو نہیں ہیں ۔ ان کے ساتھ نر می اور شفقت سے پیش آ ئے تاکہ بچہ آ پ کواپنادوست اور خیر خوا ہ سمجھیں ۔بے جا ڈانٹ ڈپٹ بچے کی ذہا نت متاثر کر سکتی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button