کوہستان

کوہستان : واپڈا داسو ڈیم متاثرین سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنائے

کوہستان (نامہ نگار) واپڈا داسو ڈیم متاثرین سے کئے گئے وعدوں میں مخلص نہیں ، ورلڈ بنک کی جانب سے منظورکردہ پروگراموں میں تاخیری حربے میگاپروجیکٹ میں رکاوٹ کا ذریعہ بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 4320میگاواٹ داسو ہائیڈروپاورپروجیکٹ منصوبے میں مقامی متاثرین سے کئے گئے وعدے، ورلڈ بنک کے منظورکردہ پروگراموں پر عملداری نہ ہونے کے پیش نظر ایک بارپھر متاثرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔پروجیکٹ ایریا میں سماجی بہبود کے کاموں کی بروقت تکمیل نہ ہونا اور متاثرہ علاقے کے نوجوانوں کو سکل ٹریننگ دینے کے وعدے بھی ادھورے ہیں جس کی زندہ مثال پروجیکٹ ایریا میں موجود کوہستان پریس کلب داسو کے ممبران کی ٹریننگ کی فائل تیار ہوئے مہینہ بیت گیا جو لاہور آفس میں پڑی ہے ،جس پر تاخیری حربے استعمال ہورہے ہیں۔ معمولی نوعیت کے اس ٹریننگ کی عدم منظوری اس بات کی غمازہے کہ بھاری اخراجات سے کوہستان کے دیگر نوجوانوں کو ہرگز تربیت نہیں دی جائیگی جو ورلڈ بنک کے منطور کردہ پروگراموں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ادھر متاثرین داسو ڈیم نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ واپڈہ ورلڈ بنک کی پالیسیوں اور متاثرین کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں پر عملداری سے غافل ہے اور میگاپروجیکٹ کی بروقت تکمیل نہیں چاہتا۔ متاثرین نے انتباہ کیا ہے کہ واپڈا فوری طورپہ متاثرین سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ورلڈ بنک کی پالیسیوں پر عمل کرے ورنہ احتجاج کریں گے ۔واضح رہے کہ لاہور میں بیٹھے واپڈا آفیشلز کی جانب سے تاخیری حربوں سے قومی مفادعامہ کی نوعیت کا یہ عظیم منصوبہ تین سال تک تاخیر کا شکار رہا تھا ،بالآخر داسو ڈیم کی نئی انتطامیہ اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے کوششں کرکے اس منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس پر دوبارہ رکاوٹوں کا خدشہ ظاہر ہورہاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button