گلگت بلتستان

گلگت: رحیم آباد لینڈسلائڈنگ متاثرین 45دنوں سے کھلےآسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور

گلگت(ارسلان علی ) گلگت کے نواحی علاقے رحیم آباد کے لینڈ سلائڈنگ کے متاثرین بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزانے پر مجبور ،واش روم تک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے خواتین اور بچوں کو شدید مشکلات کاسامنا۔ حلقہ تین سے منتخب عوامی نمائندے اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں کے دورں میں مصروف، متاثرین کسمپرسی کے حالت میں ٹینٹس میں بند ہوکر رہ گئے ۔ ضلع گلگت کے نواحی علاقے اور حلقہ 3کے لینڈسلائڈنگ کے متاثرین 45دنوں سے کھلے اسمان تلے زندگی گزرہے ہیں ،واش روم اور دیگر انسانی بنیادی ضروریات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین ،بچے اور بوڈھے شدید ذہنی ازیت کا شکار ہوگئے ہیں اور در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

لینڈ سلائڈنگ کے ان متاثرین کو 45دن قبل محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ان کے آبادی علاقے کو ریڈ زون قرار دے کر واہاں سے ٹینٹس میں منتقل کردیا تھاجہاں متاثرین کسمپرسی کے حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔اس حوالے سے متاثرین اور علاقے کے عمائدین محمد جاوید ،شیر غازی ،عیسیٰ خان ،طارق ،ارمان بولن ،شریف استاد،جاوید حسین و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بے سروسامانی کے عالم میں زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔ بنیادی انسانی ضروریات میں سے کوئی بھی چیز ان کو میسر نہیں ہے ۔این ڈی ایم اے نے صرف ان کو ٹینٹ فراہم کئے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی چیز ان کو نہیں دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کے زمینیں سب کچھ ختم ہوچکی ہیں اور جو کچھ باقی ہیں وہ بھی ناکارہ ہیں اور کوئی کھیتی باڈی نہیں کی جاسکتی ہے جس کے باعث متاثرین کے پاس خوردنی اشیاء کی بھی شدید قلت ہے اور و ہ لوگ اپنے رشتہ داروں ،عزیز و اقارب سے لے کر گزارا کررہے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت ،اس حلقے سے منتخب نمائندے و صوبائی وزیر ڈاکٹر اقبال اور رکن کونسل ارمان شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان متاثرین کو فوری طور پر کوئی مستقل جگہ فراہم کرے اور ان کے مسائل جلد از جلد حل کرے وگرنہ رحیم آباد کے تمام عوام مل کر شاہ قراقرم کو بند کرکے دھرنہ دینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button