تعلیم

گوریکوٹ ہائی سکول میں جولائی سے کلاسز کا آغاز نہیں کیا گیا تو حکام کے کے خلاف کاروائی ہوگی، برکت جمیل

گلگت (پ ر)پارلیمانی سیکریٹری برائے سیاحت و ممبر قانون ساز اسمبلی برکت جمیل نے کہا ہے کہ گوریکوٹ گرلز ہائی سکول میں جولائی میں خواتین کیلئے کلاسسز کا اجراء نہ کیا گیا تو ڈائریکٹر دیامر استور ڈویژن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن استور کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوریکوٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت کا کام مکمل ہوچکا ہے مذکورہ بالا دونوں آفیسران کی عدم توجہی کے باعث تاحال گرلز کیلئے کلاسسز کا اجراء نہ ہوسکا ہے بار بار ان کو بتانے کے باوجود انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی اب اگر جولائی میں کلاسسز کا اجراء نہیں کیا گیا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیوں کہ500سے زائد طالبات میٹرک پاس کرنے کے بعد کالج کی عدم موجودگی کے باعث تعلیم کو خیر باد کہتی ہیں کیوں کہ استور میں جو کالج ہے اس میں آنے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے پیدل گوریکوٹ سے ا ستور جانا ناممکن ہے اس مجبوری کو مدنظر رکھ کر گوریکوٹ میں خواتین کالج کی عمارت کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرایا ہے اگر ان مذکورہ بالا آفیسر کی عدم دلچسپی کے باعث تاحال کلاسسز کا اجراء نہ ہوسکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button