متفرق

گانچھے : ریسکیو 1122 کا پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ریسکیو 1122 گانچھے کا پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر، کامیاب شرکاء میں تعریفی اسناد تقسیم۔ اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر گانچھے ڈاکٹر فہد ممتاز ، اسسٹنٹ کمشنر ڈغونی محمد رضا و دیگر نے شرکت کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فہد ممتاز نے کہا کہ ایمر جنسی کی صورت حال سے نمٹنے اور ابتدائی طبعی امداد کے حوالے سے بنیادی ٹریننگ اور آگاہی ہر شہری کے لئے لازمی ہیں خصوصا نوجوان رضا کار معاشرے کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے اس طرح کی مفید ٹریننگ حاصل کر کے دوسر ے لوگوں کو بھی ابتدائی طبعی امداد اور ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کر سکتے ہیں۔ خدانخواستہ اپنے گھر اور محلے میں کہیں اسطرح کے صورت حال پیدا ہو تو نہ صرف خود بلکہ دوسر ے لوگوں کو بھی ایمرجنسی کی صورت حال نمٹنے کے طریقے سے آگاہ کر کے کئی انسانی جانوں اور مال کے نقصان سے بچا سکتے ہیں۔ جب تک ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ کے عملے نہیں پہنچتے تب تک مقامی رضا کا ر ابتدائی طبعی امدا د دے سکتے ہیں اور کسی قسم کی بھی صورت حال سے نمٹننے کی کوشش درست انداز میں کر سکتے ہیں جس کے لئے تربیتی ورکشاب کا انعقاد اور ٹریننگ ضروری ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو آگاہی نہ ہونے سے حادثے سے زیادہ نقصان لوگوں کی ہوش و ہواس کے کام چھوڑنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گانچھے نے کامیاب تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کو مبارک باد دی اور نمایاں کارکردگی دیکھانے والے شرکاء کے لئے کیش انعام بھی دیا ۔ انھوں نے رضا کاروں کو کہا کہ آئندہ لیویز اہلکاروں کی بھرتی ہو یا فائر بریگیڈ میں کوئی آسامی آئے تو ان رضا کاروں کو ترجیح دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو کے اہلکاروں کوکہا کہ تربیت حاصل کرنے والے رضا کاروں کا نمبر رکھیں اور ضرورت کے وقت ان رضا کاروں کے ساتھ رابطے میں رہ کر مل کر کام کریں۔ ورکشاب میں رضا کاروں کے ساتھ ساتھ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں اور میونسپل فورس سے بھی شرکت کیا ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button