چترال

ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ارشاد مکرر

چترال ( بشیر حسین آزاد ) دروش کمیونٹی کی نمایندگی کرتے ہوئے معروف شخصیت ارشاد عالم مکرر ، کونسلر نورعجب خان اور صد برگ خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام ( ایس آر ایس پی ) کے کردار کی تعریف کی ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ دروش میں حکومت کی طرف سے فی الحال کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ۔ اور علاقے میں لوگوں کے مسائل حل کرنے اور علاقے کو ترقی سے ہمکنار کرنے والا واحد غیر سرکاری ادارہ ایس آر ایس پی ہے ۔ جو دن رات خدمات انجام دے رہا ہے ۔ لیکن بعض مفاد پرست عناصر بلیک ملنگ میں نہ آنے کی وجہ سے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے پر اُتر آئے ہیں ۔ جن کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر لوگوں کو گمراہ کرنے لئے من گھڑت اور بے بنیاد افواہیں پھیلا کر ادارے کی دلچسپی کو کم کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ۔ ارشاد عالم نے کہا ۔ کہ حال ہی میں پی پی آر کے تحت دروش میں ہیلتھ ، ایجوکیشن اور انفراسٹرکچر پر ایس آر ایس پی نے منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔ اور مقامی لوگوں کو امید ہے ۔ کہ پاکستان غربت مکاؤ فند کے ان منصوبوں سے علاقے کی غربت میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ کئی دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔ کیونکہ ایس آر ایس پی بلا امتیاز عوامی خد مت پر یقین رکھتی ہے ۔ اور اسی وجہ سے لوگ اس پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے دروش کے مسائل حل کرنے کیلئے پی پی آر پراجیکٹ لانچ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو ایس آر ایس پی شہزادہ مسعود الملک کا شکریہ دا کیا ۔ اور ڈی پی ایم طارق احمد کے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے ایس آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو سے سازشی عناصر کی با توں پر کان نہ دھرنے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button