تعلیم

شگر: اساتذہ تبادلے میں من پسند افراد کو نوازکر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی۔ صدر مسلم لیگ (ن) شگر

شگر(پ ر)مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر رضوان اللہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔انہوں نے اساتذہ تبادلے میں من پسند افراد کو نوازکر میرٹ کی دھجیاں اڑا دی ہے۔اگر ایسا رہا توشگر میں معیاری تعلیم ممکن نہیں۔اساتذہ کے تبادلے احسن قدم ہے لیکن اس میں کوئی اساتذہ مستشنیٰ نہیں۔جبکہ من پسند کے بجائے میرٹ کا خیال رکھنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بعض اساتذہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ تبادلے میں ڈی ڈی اوز اور آفس سٹاف کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے اقرباء پروری کی شکایت کی ہے۔ڈی ڈی ای شگر کے آفس سٹاف کے عہدیداروں اور ڈی ڈی اوز کے عزیزوں اور من پسند افراد کو قریبی سٹیشنوں میں جبکہ دیگر اساتذہ کوپسند ناپسند کی بنیاد پر دور دور سٹیشنوں پر تبادلہ کردیا گیا ہے جوکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔ ہماری پارٹی شگر میں معیار تعلیم کی فروغ کے خواہاں ہے۔اور شگر میں تعلیمی اداروں کی بہتری چاہتے ہیں۔ ان جنرل تبادلوں اور ایجوکیشن کی حالت سے لگتا ہے کہ محکمہ تعلیمات عامہ شگر اور ڈی ڈی ای شگر چند مخصوص افراد کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔اگر ایسا سلسلہ جاری رہا تو شگر میں معیاری تعلیم کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔انہوں نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔اگر ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر نے جنرل تبادلے کو شفاف نہیں بنایا توان کیخلاف ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان اور سیکریٹری ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سامنے جائیں گے اور انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button