عوامی مسائل

صوبائی حکومت اور NHAنے گزشتہ 8سالوں سےمتاثرین شاہراہ قراقرم کو معاوضےسے محروم رکھا ہیں۔ عزیز احمد سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنماء و سابقہ امیدوار حلقہ 6ہنزہ عزیز احمد نے کہا ہے کہ شاہراہ قراقرم کے متاثرین کے کمپنسیشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ جھوٹ بول رہی ہے ۔انہوں نے گزشتہ روز ایک بیا ن میں کہا ہے کہ یکم اپریل سے قبل متاثرین ہنزہ سیکشن کو موبیلائز کرکے شاہرہ قراقرم کو اپنے قبضہ میں لینگے اور تب تک اس شاہرہ کو کھولا نہیں جائے گا جب تک اس کی کمپنسیشن ادا نہیں کی جاتی ہے کیوں کہ کسی بھی چیز کی قیمت ادا کرنے سے پہلے وہ چیر اصلی مالک کی ملکیت ہوتی ہے۔ اس طرح شاہرہ قراقرم کی زمین متاثرین کی ملکیت ہے جب تک اس کی قیمت ادا نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور NHAمل کر گزشتہ 8سالوں سے غریب عوام کو ٹرخارہے ہیں اور ہیلے بہانے کرکے متاثرین کو ذہنی ازیت کا شکار کیا ہوا ہے ۔عزیز احمد نے کہا ہے کہ متاثرین کی احتجاج کے ڈر سے منتخب نمائندے اور ڈی سی ہنزہ نے مل کر دنیا کا پر امن علاقہ ہنزہ میں دفعہ 144لگا کر اس علاقے کو خطرناک ترین علاقوں میں شمار کروایا ہے ۔ سیاحت کا سیزن شروع ہوا ہے اور سیاحوں نے اس خوبصور ت ترین خطہ کی طرف رخ شروع کردی ہے اس طرح سے دفعہ 144لگا کر خوف و ہراس پھیلانے سے سیاحتی صنعت کو نقصان پہنچے گا ۔انہوں نے فورس کمانڈر اور عدالت عظمی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے متاثرین کے مسائل حل کروائے کیوں کہ یکم اپریل سے پاک چائنہ بارڈر کھلنے کے بعد یہ شاہراہ قراقرم پرکسی بھی قسم کی گاڑیوں کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button