سیاست

محکمہ ایکسائز میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی سزا سیکریٹری وحید شاہ کو دی گئی۔ امجد حسین ایڈووکیٹ

گلگت (چیف رپورٹر) محکمہ ایکسائز میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کی سزا سیکرٹریوحید شاہ کو دی گئی۔ جی بی ڈی ایم اے اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اس میں بھی وحید شاہ کا اہم کردار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے بات نہ ماننے پر اس کو سزا دی۔ ان خیالات کا اظہار پی پی پی جی بی کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں ایماندار اور میرٹ پر کام کرنے والے افسران کو کھڈے لائن لگا یا گیا ہے اور وہی افراد اور افسران کو اہم سیٹوں پر بٹھایا گیا ہے جو غلط اور وزیر اعلیٰ کی ہر فرمائش پوری کرتے ہیں اور وزیر اعلیٰ بادشاہ بنا ہوا ہے۔ بظاہر وزیر اعلیٰ میرٹ اور انصاف کی باتیں کرتا ہے جبکہ اندرون خانہ افسران پر دباؤ ڈال کر اپنے جائز و ناجائز کام کرواتا ہے۔ چیف سیکرٹری کی خاموشی معنی خیز ہے اور اس کرپشن و اقرباء پروری میں چیف سیکریٹری بھی براہ راست ملوث ہیں۔ آج ان افسران کی قدر ہے جو اچھی طریقے سے کرپشن کرتے ہیں۔ وحید شاہ کو اس کی ایمانداری کی سزا دی گئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button