سیاست

مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں حکومت کے قیام کے بعد سے نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہیں۔ صدر و سیکریٹری مسلم لیگ ن دیامر

چلاس(بیوروچیف) مسلم لیگ ن دیامر کے راہنما اپنے ہی وزراء کے رویوں سے مایوس،کارکنوں اور عہدیداران کو نظر انداز کرنے کا رویہ ترک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید،جنرل سیکریٹری مختار حسین اور سٹی صدر حاجی عبدالوہاب نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی گلگت بلتستان میں حکومت کے قیام کے بعد سے نظریاتی اور قربانی دینے والے کارکنوں کو صوبائی وزراء کی جانب سے نظر انداز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اور وزیر اعلیٰ کے احکامات کارکنوں اور عہدیداران کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کے انعقاد پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔یہی رویہ جاری رہا تو وزراء کی حیثیت عام لوگوں جیسی بھی نہیں رہے گی۔کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔نظر انداز کرنے والی پالیسی سے پارٹی کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ڈپٹی سپیکر نے دیامر دورے کے موقع پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو نظر انداز کیا ہے۔اور کوئی رابطہ نہیں کیا ہے جس سے حوصلہ شکنی اور مایوسی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔وزراء کارکنان سے ملنے تک گوارہ نہیں کرتے ہیں۔وزراء وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ورنہ پارٹی میں اختلافات جنم لیں گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button