وزیر اعلی کے خلاف عدم تحریک والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ریاض الدین رہنما ن لیگ علما ونگ

وزیر اعلی کے خلاف عدم تحریک والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، ریاض الدین رہنما ن لیگ علما ونگ

34 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ۔ر)وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کے خلاف عدم تحریک والی اخباری بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ نون کے ممبران کی آپس میں اتحاد ہے۔ لیگی ممبران اپنا قائد حفیظ الرحمٰن کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مخالفین جتنا بھی مرضی ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں ہمارے لیگی ممبران کو وزیر اعلیٰ سے الگ نہیں کرسکتے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون علماء و مشائخ کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات ریاض الدین نے اخبارات میں وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی خبروں کے رد عمل میں پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر سے تعلق رکھنے والے لیگی ممبران نے پہلے بھی اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔ریاض الدین نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ورکروں نے اپنا ضمیر کا ووٹ دیکر ممبروں کو اسمبلی میں پہنچایا ہے ، ہمارے لیگی ممبران اپنے ورکروں کے ووٹ کے تقدس کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کریں گے۔

ریاض الدین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے ممبران شیر کی مانند ہیں ، شیر کبھی بزدل نہیں ہوتا ہے اس لئے لیگی ممبران عدم اعتماد کی تحریک میں مخالفین کے ساتھ نہیں دیں گے۔قائد محترم نواز شریف کا منتخب وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے رہیں گے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔