گلگت بلتستان

گور نر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی

لاہور (پ ر) گور نر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر بھی موجود تھیں ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب کی ترقی میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبار شریف کا اہم کردار ہے ۔ راولپنڈی/اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیئے گرلز ہاسٹل اور کلچر آڈیٹوریم بنانے کے لیئے 20کنال اراضی مختص کرنے پر گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زیر تعلیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے اپنا کردار اداکرینگے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے زیر قیادت گلگت بلتستان میں میگا پروجیکٹس کا جال بچھایا جارہا ہے جس سے گلگت بلتستا ن ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور میگا پاور پروجیکٹس کے ذریعے پنجاب اور دیگر صوبوں سے بجلی کی قلت کو دور کیا جائے گا ۔گورنر گلگت بلتستان نےپی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کرنے کے لیئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی دوبارہ بحالی ہوگی اور پاکستان کے کرکٹ گراونڈز میں رونقیں پھر سے بحال ہو جائینگے ۔

گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گزارش کی کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے حکومت پنجاب گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاو ن کریں تا کہ گلگت بلتستان کو سیاحوں کے لیئے ایک رو ل ماڈل بنایا جاسکے جس سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو روز گار کے مزید مواقع پید ا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گورنر گلگت بلتستان کویقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کی فروغ کے لیئے حکومت پنجاب بھرپور تعاون کریگی تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کے لیئے پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میں کوٹہ بڑھایا جائے گا اور مستحق طلباء و طالبات کو سکالر شپس بھی دئے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button