عوامی مسائل

محکمہ برقیات یاسین میں کسی دیا نت دار ایگزیکٹیو انجنیر کو تعینات کیا جائے۔ سیاسی رہنماِء

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل یاسین کے ڈپٹی جنرل سکریٹری وزیر آمان ، پاکستان مسلم لیگ نوازیاسین کے رہنما رمضان علی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبداللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ برقیات یاسین میں تعینات ایگزیکٹیو انجنیر کو فوری طور پر یاسین سے پوسٹنگ کر کے ان کی جگہ کسی اچھے دیا نت دار اور ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے آنے سے پہلے بجلی تین دن میں ایک بار لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی لیکن ان کا بحثییت ایگزیکٹیو انجنئر چارج سنبھالنے کے بعد ایک دن بھی درست طرح سے بجلی نہیں آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ برقیات نے فوری طور پر ان کو یاسین سے نہیں نکالا تو ہم دفعہ 144 کی بھی پرواہ کیے بغیر سڑکوں پر آئینگے۔ اس وقت کسی بھی ناخوشگوار واقع کی ذمہ داری محکمہ برقیات غذر پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ پول پر فیوز لگانے کے باوجود بجلی کا نہ ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ متعلقہ انجنیر کی غفلت اور لاپروہی اس میں بھر پور شامل ہے اور یاسین کے بجائے وہ گاہکوچ میں رہ کر یاسین کو کنٹرول نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ آر ای کو محکمہ برقیات غذر فوری طور پر یاسین سے نکال لے اور عوام کو مذید آزمائش میں نہ ڈالے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے زیادہ انتظار نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ دو پاور ہاؤس ہونے کے باوجود بجلی کا نہ ہونا ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے حکومت اور محکمہ برقیات سے مطالبہ کیا ہے کہ یاسین میں کسی اچھے مخلص آدمی کو تعینات کیا جائے جس کو عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ اپنے پیشے سے بھی محبت ہو۔ انہوں کہا ہے کہ متلقہ آر ۔ ای نہ کسی کا فون اُٹھا تا ہے دن بھر فون بند رکھتا ہے اور نہ ہی یاسین کے اندر بجلی کی کمی کے حوالے سے کوئی کام کرتا ہے اس طرح کام کرنے والے ہمیں نہیں چاہیے اور یاسین کے لیے کسی اچھے آدمی کو بھجوایا جائے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ محکمہ برقیات فوری طور پر موجودہ آر ۔ای کو یاسین سے تبدیل کر کے ان کے جگہ کسی اچھے بااُصول اور ایماندار آدمی کو تعینات کریے تاکہ عوامی معاملا ت فوری حل ہوسکے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button