خبریںعوامی مسائل

ضلع نگرکے قیام کو اڑھائی برس مکمل لیکن ضلعی اداروں کا قیام مکمل نہ ہو سکا

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگرکے قیام کو اڑھائی برس مکمل لیکن ابھی تک ایک ضلع کے تمام سرکاری ادارے نامکمل ،حد تو یہ ہے کہ محکہء صحت جیسے اہم ترین منصوبے کے ضلعی سربراہی اور ڈپٹی کمشنر نگر کی زمہ داریان ہمسایہ ضلع ہنزہ کے ضلعی اداروں کے سربراہان کے حوالے کیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ نگری عوام کے ساتھ اس طرح کا امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جاتا ہے ۔ خواہ مخواہ ضلع نگر کی عوام کو دیگر اضلاع جانے پر مجبور کیوں کیا جاتا ہے ۔ ضلع کو قائم ہوے اڑھائی برس مکمل ہو چکے ہیں لیکن اتنی مدت میں تمام دفاتر کا قائم نہ ہونا کیا کسی ظلم و نا انصافی نہیں ہے ۔ عوام جب ایک مسئلے کو لیکر احتجاج کرتی ہے تو احتجاج کو خاموش کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی ایک دفتر قائم کیا جاتا ہے یا کوئی حیلہ بہانے سے خاموش کرایا جاتا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کےفوری بعد سینیارٹی کا بہانہ بنا کر ڈپٹی کمشنر نگر کے اختیارات ڈی سی ہنزہ کو منتقل کئے گئے جبکہ یہ اختیارات اسسٹنٹ کمشنر نگر کو ہی تفویض کئے جاتے تو کون سے مسائل پید اہوجاتے ۔ اب جب ضلع ہنزہ سے ضلع نگر الگ ہو چکا ہے تو پھر بار بار عوام نگر اور ضلع نگر کے ضلعی ٓآفیسران کو ضلع ہنزہ کے ضلعی آفیسران کے ماتحت کیا جانا نہایت افسوس کا مقام اور ناانصافی ہے ۔ دو الگ الگ اضلاع کے لئے حکومت اگر مکمل سیٹ اپ نہیں دے سکتی ہے تو پھر اضلاع بنانے کے دعوے کس لئے کرتی ہے ۔ ہنزہ اور نگر کے عوام کو دو انتظامی حدود میں تقسیم کرنے کے بعد عوام کو تمام حقوق فراہم کس لئے نہیں کیا جارہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف صوبائی حکومت ضلع نگر کی قیام کا کریڈٹ لیتے نہیں تکھتی تو دوسری طرف ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کا آج دوسرا ہفتہ ہے نہ تو کسی کو ڈپٹی کمشنر تعینات کر رہی ہے اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنر نگر کو قائم مقام ڈپٹی کمشنر کے اختیارات تفویض کر چکی ہے ۔ بلا ضرورت اور بلاوجہ دپٹی کمشنر ہنزہ کو ضلع نگر کا بھی چارج دینا عوام نگر کے ساتھ ایک بھیانک مذاق اور سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ہم احتجاج کریں گے تو فوری طور پر نگر قوم کو جنگجو قوم ہونے کا طعنہ دیا جائے گا لیکن اگر اپنے حقوق کے لئے خاموش رہیں تو حکومت نگر قوم کے ساتھ نا انصافی پر مبنی سلوک جاری رکھے گی۔ چیف سیکریٹری محمد کاظم نیاز اور سیکریٹری داخلہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع نگر کے عوامی مسائل کے حل کے لئے مکمل ضلعی سیٹ اپ دیا جائے اور ضلع نگر کے ضلعی آفیسران کا تبادلہ یا وقتی رخصتی عمل میں لایا جائے تو ضلع نگر میں تعینات آفیسران کو ہی زمہ داریاں سونپ دی جائیں تا کہ عوام کو اپنے ضلع میں مسائل کے حل کے لئے آفیسر دستیاب ہو،دیگر اضلاع میں نگر کے عوام کے ساتھ بے شمار مسائل درپیش آتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button