صحت

گلگت : سٹی ہسپتال میں میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات بنوانےکےتین سے چار ہزار غیر قانونی طور پر وصول کرتے ہیں۔مولانارحمت اللہ سراجی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی

گلگت(پ ر) سٹی ہسپتال کشروٹ میں اسٹاف نےکرپشن اور رشوت کا بازار گرم کررکھا ہیں۔ محکمہ صحت ہسپتال کے ان رشوت خور کلرکوں کو لگام دے اور ان کا قبلہ درست کرائے جو حکومت اور محکمہ دونوں کیلئے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کارمنصبی کو بھی مٹھی گرم کئے بغیر سرانجام دینا توہین سمجھتے ہیں۔ مختلف ضرورتوں کیلئے میڈیکل سرٹیفیکیٹ اور دیگر کاغذات بنوانے والے سائلین سے بڑی ڈھٹائی اور بے شرمی سے تین سے چار ہزار روپے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر غنڈہ ٹیکس وصول کرتے ہیں۔ محکمہ صحت بدنامی کا ذریعہ بننے والے ایسے عناصر سے عوام کو نجات دلائے۔ ان خیالات کا اظہارسیکریٹری اطلاعات مولانارحمت اللہ سراجی نے جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے سٹی ہسپتال کی حالت زار اور بد عنواں کلرکوں کی رشوت خوری اور محکمہ صحت کی لاپرواہی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ ہسپتال میں میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنانا اور دیگر کاغذات کی بلا معاوضہ تیاری ان کی ذمہ ہے۔ اس کے عوض وہ حکومت سے تنخواہ کے ساتھ ساتھ بھاری مراعات لے رہے ہیں۔ غریب عوام سے الگ چارجز لینا دینی، اخلاقی، شرعی اور قانونی طور پر حرام ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر گڈ گورنینس کے قیام کیلئے تمام محکموں کو کرپشن، بد عنوانی، لوٹ کھسوٹ اور رشوت خوری سے پاک کرے اور ان اداروں کو ایسی تمام کالی بھیڑوں سے پاک کرے جو عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور لاچار و بے بس عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر شدید افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سٹی ہسپتال میں اکثر ڈاکٹر چھٹی پر ہیں پورا ہسپتال صرف تین چار ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر ہے۔ ہزاروں مریض دن بھر انتظار کے بعد بغیر علاج کے واپس لوٹنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ حکومت فوری طور پر ڈاکٹروں کی مکمل حاضری کو یقینی بنائے اورعوام کو مکمل علاج و معالجہ کی تمام تر سہولیات پینچائے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button