گلگت بلتستان سے باہر مقیم طلباء و طالبات، ملازمین اور خاندانوں کومردم شماری میں اور آبادی میں شامل نہ کرنا علاقے کے لئے قومی نقصان ثابت ہوگا ۔ سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی

گلگت بلتستان سے باہر مقیم طلباء و طالبات، ملازمین اور خاندانوں کومردم شماری میں اور آبادی میں شامل نہ کرنا علاقے کے لئے قومی نقصان ثابت ہوگا ۔ سعدیہ دانش سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی

13 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(خبرنگارخصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے باہر مقیم گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات، ملازمین اور خاندانوں کومردم شماری میں اور گلگت بلتستان کی آبادی میں شامل نہ کرنا گلگت بلتستان کے لئے قومی نقصان ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لاکھوں خاندان اور طلبہ و طالبات گلگت بلتستان سے باہر مقیم ہے اور یہ لوگ گلگت بلتستان کے کوٹے کے ملازمتوں کو دعویٰ کرتے ہیں مگر ان کے اندراج جی بی میں نہیں ہورہاہے جس سے گلگت بلتستان کی آبادی میں واضح کمی آئے گی اور اس کا اثر قومی سطح پر ملازمتوں کے کوٹے پر پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان سے باہر مقیم گلگت بلتستان کے خاندانوں اور طلباء و طالبات کو GBکے آبادی کے ہی حصہ بنانے کا مطالبہ کرتی ہے ،گلگت بلتستان کا اصل آبادی 20لاکھ سے زیادہ ہے مگر گلگت بلتستان سے باہر مقیم خاندانوں اور طلباء کے اندارج نہ ہوتو یہ آبادی کم ہو کر 12لاکھ تک آئے گی جس سے آبادی کے تناسب پر تقسیم ہونے والے وسائل پر بڑے پیمانے پر اثر پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی گلگت بلتستان کی مقامی زبانوں کو مردم شماری میں شامل نہ کرکے گلگت بلتستان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور گلگت بلتستان کی شناخت کو متاثر کیا جارہاہے اس لئے انتہائی اہمیت کا حامل اور حساس معاملے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی معنی خیز ہے ۔صوبائی حکومت فل فور اس معاملے پر گلگت بلتستان کی لوگوں کو مطمئن کر ے اور گلگت بلتستان کی حقوق اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے وگرنہ گلگت بلتستان کے باشعور عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرینگے ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔