Uncategorized

محکمہ تعلیم کی ساکھ عو امی سطح پر بہتر ہوگئی ہے- فیض اللہ لون ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت

گلگت (محمد حسین بلتی) ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت فیض اللہ لون کی زیر صدارت گلگت ریجن کے نا ئب نا ظمین تعلیمات اور نظا مت تعلیمات گلگت کے ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی ۔اجلاس میں نا ظم تعلیمات برائے خو اتین بلقیس بیگ صا حبہ۔ناظم برائے پر اجیکٹس بابر خان اور چیف پلا ننگ شفا علی بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں پچھلے تمام سیشنز میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآ مد یا عدم عملد درآ مد اور اسکے اسباب پر غو ر کیا گیا ۔اجلاس میں اس بات پر اطمنان کا اظہار کیاگیا کہ محکمہ کی ساکھ عو امی سطح پر بہتر ہوگئی ہے لوگوں کا اعتماد تیزی سے بحال ہو رہا ہے اور سرکاری اداروں کی طر ف آنے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ نا ظم تعلیمات نے اس مو قع پر انتظامیہ کی کارکر دگی کو سرا تے ہوئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدا یت دیتے ہوئے کہا کہ دفاتر میں کام نہیں رکنا چا ہئیے۔ ہر کام قانون کے دائر ے میں رہ کر کیا جا ئے ۔NTSکے تحت بھر تی ہونے والے اساتذ ہ کو ہدا یت کی گئی ہے کہ وہ تمام تر تو انا ئی کے ساتھ تدریسی عمل میں حصہ لیں۔ نا ظم تعلیمات نے ما نیٹر نگ سیل اور شکا یات سیل کی کار کر دگی اور دائرہ کار کو بڑھانے پر ذور دیتے ہو ئے کہا کہ یہ دنوں سیکشن محکمے کی آ نکھ اور کان ہیں ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کو فراہم کردہ ما لی وسائل کے منا سب استعمال کو بھی یقینی بنا نے کی ہدایت کی۔ نا ظم تعلیمات نے تعلیمی دفا تر اور ادارو ں میں مز ید اصلاحات کے نفا ذ کی بھی ہدایت کی جن میں تد ریسی عمل کو جد ید خطو ط پر استوار کرنا ،اداروں کو ہر قسم کی سہولیات سے آ راستہ کرنا،اسا تذ ہ اور دفتر ی عملے کی غیر حاضر یوں پر کڑی نظر رکھنا ،با ئیو میٹرک سسٹم کو فعال اور مو ثر بنانا اور غیر معمو لی چھٹیوں کے کیسز پر بر وقت ایکشن لینا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button