سیاست

نگر میں مسلم لیگ ن کا کوئی وجود نہیں ۔ محمد حسین رہنما پی پی پی

گلگت (پ ر) حلقہGBLA4کے حوالے سے صوبائی قائدین نے جو بھی فیصلہ کیا جیالے قبول کرینگے۔حلقہ4پاکستان پیپلز پارٹی کا گھر ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پی پی پی محمد حسین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا نگر میں کوئی وجود نہیں ہے۔ن لیگ کا الیکشن لڑنے یا نا لڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سابقہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ضمانت ضبط ہوئی تھی۔لہٰذا ن لیگ کے نام نہاد لیڈر اخبارات میں بیانات دیکر نگر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ 4کے عوام اور پارٹی کارکن صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ اور ضلعی صدر حاجت کے فیصلے کی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں وہ جو بھی حکم کرینگے کارکنوں کو قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے کرپشن اور ملازمتوں کی بندربانٹ کے خلاف بہت جلد احتجاجی تحریک شروع ہوگی جس میں نگر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے سابقہ روایات کے مطابق بھرپور شرکت کرینگے۔ انہوں نے صوبائی صدر پی پی پی امجد حسین ایڈوکیٹ، ضلعی صدر حاجت علی اور جاوید حسین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button