تعلیم

وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے یونین کونسل داسو اور برالدو کا دورہ کیا

شگر (عابد شگری) وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی ابراہیم ثنائی نے شگر کے دورافتاہ یونین کونسل داسو اور برالدو کا دو روزہ دورہ کیا ۔ دورے کی دعوت مسلم لیگ ن شگر کے صدر طاہر شگری ا صدر مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ بلتستان شیخ ولی شجاعی نے دیں تھی۔دورافتاہ گاؤں میں وزیر تعلیم کو اپنے ساتھ پاکر لوگوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ کیونکہ پاکستان بننے کے بعد کسی وزیر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ دورے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ساتھ تھے ، دورے کے شروع میں صوبائی وزیر اچانک رااستے میں آنے والے سکولوں میں گئے اور کلاس روم میں جاکر طالب علموں سے سلیبس اور متعلقہ مظامین کے بارے میں دریافت کیا۔کچھ اساتذہ کو سبق کے بارے میں مطمعن نہ ہونے پر سرزنش بھی کی اور آئندہ دورے تک تیاری کرنے اور طالبعلموں کو اچھی طرح مطمعن نہ کرنے کی صورت میں بطور سزا دورافتادہ گاوں بھیجنے، نوکری سے برخاست کرنے اور انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی آگاہ کیا اور ان کو چاہ ماہ کے اندر خود سے ٹھیک ہونے کا وارننگ دیا۔

daso-school-visit

مسلم لیگ ن ضلع شگر کے صدر طاہر شگری نے پورے داسو اور برالدو کے تعلمی صورتحال ، اساتذہ کی کمی،طالبعلموں کو درپیش مشکلاات،بلڈینگ اور صاف پانی کی عدم فراہمی سے اگاہ کیا۔ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے مڈل سکول داسو کو ہائی سکول کا درجہ دینے اور بلڈینگ کی توسیع کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے وعدہ کیا کہ ائندہ اپ کو سنٹر شگر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اپ لوگوں کے لئے الگ DDO بمعہ ADI اسی علاقے سے تعنیات کرنے بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اساتذہ کو خبر دار کیا وہ بچوں کی مستقبل کی فکر کریں سیاست میں پھرنے سے گریز کریں اگر سیاست میں ہی پھرنا ہے تو نوکری سے استعفیٰ دے کر کریں ورنہ سزا و جزا دینے کا حق محفوظ رکھتے ہے۔اس موقع پر انہوں نے شیخ ولی شجاعی اور طاہر شگری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اگر اپ لوگ مجھے یہاں نہ لاتے تو مجھے نہیں پتا تھا یہاں کیا مشکلات ہے۔ فوراً تو میں ازالہ نہیں کرسکتا البتہ وفاقی سطح پر لوگوں کو دورہ کراکر تعلمی پسماندگی کو دور کروں گا۔

awam-braldo-copy

صوبائی وزیر نے راستے میں آنے والے تمام سکولوں کی حاٖضری چیک کئے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ اپو علی گوند، کایو، ہو،ڈیمل،سرنگومیں لوگوں کے وفود سے ملئے اور موقع پر فوری احکامات جاری کئے۔تمام سکولوں کے دورے کے دوران سکول منیجمنٹ کمیٹی کی عدم فعالیت پر ناراضگی کا اظہار کیااور جہاں SMC موجود نہیں تھی وہاں فوری قیام کرنے اور ان کو زمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔ اور غیر حاضر اساتذہ جو مختلفت ھلیے بہانے سے سکول نہیں آتے ان کو سرکاری پالیسی کے مطابق سزا دینے کا مو قع پر احکامات جاری کئے۔ دورے میں صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی دور رفتاہ گاؤں پکورہ پہنچے تو عوام نے والہانہ استقبال کیا اور انہیں روایتے یا ک اور بکرے پیش کیا۔ انہوں نے پکورہ پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دینے اور نئی عمارت تعمیر کرنے کا اعلان کیا ساتھ ہی اساتذہ کی کمی کو پورہ کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ خطبہ استقبالیہ پیس کرتے ہوئے مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ کے صدر شیخ ولی شجاعی نے علاقہ برالدو میں اش تعلمی پسماندگی،اساتذہ کی کمی سے اگاہ کیا۔انہوں نے صوبائی وزیر کو علاقے میں پہلی بار تشریف لانے پر جذباتی انداز میں فخر گلگت بلتستان قرار دیا۔ افتیتاحی تقریب سے مسلم لیگ ن شگر کے صدر نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی علاقے کی تعلیمی پسماندگی،شگر کے موجودہ اور گذشتہ نمائندوں کی عدم توجہی پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام سے وعدہ کیاایندہ میں اپنی بساط کے مطابق صحت اور تعلیم کو ترجع دینے کا اعلان کیا اور ضلع شگر میں چار ہائی سکول بلڈینگ تعمیر اور آٹھ مڈل سکولوں کو ہائی سٹینڈرڈ کا منظور کرانے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان اور صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی کا شکریہ ادا کیا۔

صوبائی وزیر ابراہیم ثنائی نے اپنے خطاب سے پہلے پرئمری سکول پکورہ کو مڈل سکو ل بنانے کا باقعاعدہ افتتاح کیا۔اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کو فوراً اساتذہ کی کمی دور کرنے اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا حکومت گلگت بلتستان وفاق سے خصوصی گرانٹ ملے ہیں اس میں سے برالدو میں کالج بنانے کا بھی وعدہ کیا اور اساتذہ کو وارننگ دیں کہ اپ لوگ کارکردگی بہتر بنائے ورنہ ہم اپ لوگوں کو فارغ کرکے نئے اساتذہ بھرتی کرلیں گے انہوں نے پرایؤٹ سکولوں کے اساتذہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ قلیل تنخواہ میں اتنی بہتر کارکردگی دیکھاتے ہے اپ لوگ بھی اپنی تنخوال حلال کرنا ہے اور قوم کو تاریکی سے نکالنا ہے تو تعلیمی کارکردگی پر توجہ دیں ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا۔ دورے کے دوران صوابائی وزیر بلتستان کے آخری گاؤں برالدو اسکولی تک گئے اور سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر احکامات جاری کئے بلکہ اچھی کارکردگی پر انعامات اور ائندہ دورے میں بری کارکردگی پر سزا کا اعلان کیا۔ اسکولی پہنچنے پر نوجوان رہنماوں اقبال، عمران پی کے اور یونین کونسل کے سابق چیئرمین و دیگر رہنماوں نے بھرپور استقبال کیا صوبائی وزیر نے علاقہ برالدو کو بلتستان کا گیٹ وے قرار دیا۔ سی پیک میں موجود برالدو سے شروع ہونے والے ریلووے لائن کی اہمیت سے اگاہ کیا۔ اور آئندہ بھی علاقہ کا وقتاً فوقتاً دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button