سیاست

وزراء اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے محکموں سے کرپشن لوٹ مار اور بد عنوانی کا خاتمہ کرے۔ سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام

گلگت (پ ر) سیکریٹری اطلاعات جمیعت علماء اسلام گلگت و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان مولانا رحمت اللہ سراجی نے نااہل حکومتی وزرا کی جانب سے اپوزیشن لیڈر پر بے جا تنقید اور انکی کردار کشی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزرا کو اپوزیشن لیڈر فوبیا ہوگیا ہے۔ انکے دل و دماغ پر اپوزیشن لیڈر حاجی شاہ بیگ کا خوف سوار ہے۔ وہ سوتے جاگتے انہی کو خواب میں دیکھتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر ایک درویش صفت نڈر بے داغ اور کرپشن سے پاک شخصیت ہے۔ حکومتی ترجمان جیسے قوم پرستوں کی طرح انہوں نے پاکستان کے مقدس پر چم کو نذر آتش نہیں کیا یا جنگلات کو تباہ کرنے والے نام نہاد وزیر جنگلات کی طرح اسمبلی کی سیٹ انہوں نے دھاندلی سے نہیں جیتی ہے۔ وہ عوام کے فیورٹ اور بے داغ رکن اسمبلی ہے جو حکومت کو ان کرپشن پر آئینہ دکھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزراء باجماعت اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنائے اور تمام محکموں سے کرپشن لوٹ مار اور بد عنوانی کا خاتمہ کرے۔

وزیر جنگلات عمران وکیل اپوزیشن پر تنقید کرنے سے پہلے جنگلات کی کٹائی رکوائے۔ انہی کی ملی بھگت سے ٹھیکداروں نے دیامر سے چکر کوٹ جگلوٹ تک جنگل کا صفایا کردیا ہے۔ موصوف کو وزارت خیرات میں ملی ہے وہ اس کا اہل نہیں ہے۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح کرپشن اقرباء پروری اور بے ایمانی کے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہی ہے، موجودہ پولیس بھرتیاں اس کی واضح مثال ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اگر نوکریاں بیچ رہی تھی تو موجودہ حکومت ٹھیکے بیچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا اپنے اندر مثبت تنقید برداشت کرنے کامادہ پیدا کرے۔ اپوزیشن لیڈر پر مثبت تنقید کیلئے اخلاقی لب و لہجہ اختیار کرے اور سیاست کو ذاتیات کیلئے استعمال نہ کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button