چترال(بشیر حسین آزاد)پیر6مارچ کوپاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے زیر اہتمام پاکستان آرمی کی گائناکالوجسٹ ماہر ڈاکٹرو ں کی ٹیم کا فری میڈیکل کیمپ ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں منعقد ہوئی۔جس میں تحصیل دروش اور دروش کے دوردرازعلاقوں سے مریضوں کی فری چیک اپ،الٹراساؤنڈ،لیبارٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کرائی گئی۔دروش اور ملحقہ علاقوں سے بڑی تعداد میں مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ اُٹھایا۔دروش کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔