چترال

پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ چترال ٹرانسپورٹرز کومناسب کرایہ نامہ جاری 

5393c0dfe3812

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ چترال ٹرانسپورٹرز کومناسب کرایہ نامہ جاری کردیاہے۔نئے کرایہ نامہ کے مطابق چترال ٹواسلام آباد870روپے ،چترال ٹوپشاور730روپے،چترال ٹودیرفلائنگ کوچ 355روپے لینڈکروز430روپے ،غواگئے 490روپے ،چترال ٹوریشن73روپے ،چترال ٹوزیئت 75روپے ،چترال ٹوکوراغ88روپے ،چرون 89روپے ،چترال ٹوبونی 118روپے ،چترال ٹوپرواک پائین 155روپے ،پرواک بالا165روپے ،چترال ٹومستوج بازار240روپے،چترال ٹوچوئنچ ،چپاڑی 260روپے ،چترال ٹوکارگین ،کہوژ265روپے ،چترال ٹوبریپ 280روپے ،چترال ٹودیزگ 320روپے ،چترال ٹو بانگ بالا ،میراگرام نمبر۲۔350روپے ،چترال ٹوژوپو 366روپے ،دوبارگر395روپے، شوست430روپے،یارخون لشٹ 485روپے ،چترال ٹوسولاسپور315روپے،اسپیشل بوکینگ بازارٹوژانگ بازار 100روپے ،معلاندہ 130روپے ،بلچ 170روپے مقررکیاگیا۔

ایڈنیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرام نے ہمارے نمائندے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ عوام اورٹرانسپورٹر سے باہمی مشورے کے بعد مناسب ریٹ لسٹ فراہم کرتے ہوئے ٹرانسپورٹر حضرات کواس پرعمل کرنے کی سختی سے ہدایت کیاگیاہے اورنیاریٹ لسٹ گاڑی کے شیشوں میں چسپان کرنے کی آڈربھی جاری کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہرسواری کے ساتھ 20کلوگرام تک سامان بیغرکرائے کے جائے گااورفی من سامان کاکرایہ سواری کے کرائے کاادھاہوگا ،یعنی اگرفی کس سواری کاکرایہ 100روپے ہے توفی من کاکرایہ 50روپے ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button