متفرق

گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کا کردار شاندار ہے، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کا کردار انتہا ئی شا ندا ر ہے ، امن و امان کی صورت حا ل پہلے سے کئی گنا بہتر ہے ،صو با ئی حکو مت امن و امان کی صورت حا ل مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔اس وقت گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی ہے ، قانون نا فذ کر نے وا لے ادارے مضبوط ہیں ، گلگت بلتستان میں جیلوں کا نظام مضبو ط ہے ، سیکیورٹی ادارے کسی بھی ہنگامی صورت حا ل سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ، خا رجی اور داخلی راستوں پر موثر چیکنگ کی جا رہی ہے اور گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جا رہی ہے ۔ گلگت بلتستان کی پو لیس فورس نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے ہنگامی حا لا ت سے نمٹنے کیلئے کیلئے ہر دم چوکس اور تیا ر ہے ۔ امن و امان کی اس صورت حا ل سے عوام مطمئن ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ، امن اور سکو ن کی مو جودہ صورت حا ل کی بناء پر معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ صو با ئی حکو مت کی عوام دوست پا لیسیوں اور امن کے ایجنڈے کو مقدم رکھنے کی وجہ سے صوبے میں حالات انتہائی مثالی اور سازگار ہیں صوبے میں سیکورٹی اداروں نے ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نیشنل ایکشن پلا ن پر غیر جا نبدار ی سے عملدآ مد ہو رہا ہے ، یہی وجہ سے گلگت بلتستان ملک کے دیگر صو بوں کی نسبت زیا دہ پر امن اور محفوظ ہے ، امن و امان کی مو جودہ صورت حا ل کی وجہ سے سی پیک جیسا میگا منصوبہ گلگت بلتستان میں شروع ہورہا ہے ۔ تر قی اور خوشحالی امن اور بھا ئی چارے سے ہی ممکن ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button