ماحول

ہنزہ : ضلع میں معکمہ جنگلات نے 45ہزار سے زائد غیر پھلدار درخت تقسیم کیاگیا ۔ ڈسٹر کٹ فاریسٹ آفیسر ہنزہ

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) معکمہ جنگلات نے 45ہزار سے زائد غیر پھلدار درخت ضلع ہنزہ میں تقسیم کیا ہے ۔ ڈسٹر کٹ فاریسٹ آفیسر ہنزہ راجہ محمد عارف نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہنزہ کو مکمل طور پر گرین بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کیا ہے ۔ اس سال ہم نے درختوں کی تقسیم کیلئے ضلع ہنزہ کو تین زون میں تقسیم کیا ہے ۔ شناکی ، سنٹرل ہنزہ اور بالائی ہنزہ شامل ہے ۔ ہم نے ہنزہ بھر کے LSOSکو بھی کیکر اور سفیدے کے درخت تقسیم کیے ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو فائدہ ملیں اور تمام ضروری ہدایات بھی دی ہیں تاکہ کوئی بھی درخت ضائع نہ ہو ۔ جتنے بھی زمیندار درختوں کے حصول کیلئے دفتر آئےسب کو درخت مہیا کیا گیا ہیں تاکہ ہنزہ میں زیادہ سے زیادہ درخت لگیں ۔ ڈی ایف او نے مزید کہا کہ موسمی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے سال کیلئے پلان بنایا ہے خاص کر کے کے ایچ کے دو نوں اطراف میں خصوصی طور پر درخت لگا ئے جائینگے تاکہ ٹرانسپورٹ سے خارج ہونے والی کاربن گیس کا نقصان معاشرے پر بہت کم پڑے ۔ان درختوں کے لگانے سے موسمی تبدیلیوں سے ہونے والی نقصانات کم ہوگا ۔ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جائے گا ۔ سال بہ سال آلودگی بڑھتی جارہی ہیں اوراس حساب سے پلانٹیشن بڑھانی ہیں۔

ڈی ایف او نے کہاکہ گرین پاکستان کے تحت ایک مخصوص پروجیکٹ آرہا ہے انشاء اللہ اس پروجیکٹ سے ضلع ہنزہ کو مزید فائدہ ملے گا ۔ گرین پاکستان کے تحت مزید درخت لگانے سے موسمی تبدیلی کو روکنے میں مدد ملی گی ۔اب تک ہم نے ہنزہ بھر میں 45ہزار سے زائد کیکر اور سفیدے تقسیم کرچکے ہیں ۔اس سے ہنزہ کے ماحول پر مثبت اثر پڑے گا ۔ یہاں کے لوگ باشعور ہے مختلف فورمز پر میں اکثر ہنزہ کا مثال دیتا ہوں ۔ہنزہ کے لوگ پڑھے لکھے ہونے کیساتھ زمینداری میں بھی بڑی دلچسپی لیتے ہیں ۔ ان باشعور عوام کی مدد سے ہنزہ کو گرین پاکستان کے تحت سر سبز علاقہ بنائینگے ۔ اس میں میڈیا سمیت عوام ہنزہ کی تعاون درکار ہوگا ۔ڈی ایف او نے مزید کہاکہ ہنزہ میں خالصہ سرکار کوئی زمین نہیں ہونے کی وجہ سے ایک جگہ درخت نہیں لگاسکتے ہیں ۔اس لئے کمیونٹی کے تھرو مختلف تنظیموں کو درخت تقسیم کیا جاتا ہے ۔ پھر محکمہ فاریسٹ اس کی نگرانی کرتا ہے کہ زمیندار درختوں کو صیح طریقے سے لگا رہے ہیں کہ نہیں ۔ مختلف اوقات میں فاریسٹ کے ملازمین جاکر ان درختوں کی نگرانی کرتے ہے تاکہ کوئی درخت ضائع نہ ہو ۔ اُنہوں نے کہاکہ ضلع ہنزہ اور ضلع نگر الگ ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس ملازمین کی کمی ہے ہم نے ملازمین کی ڈیمانڈ اپنے متعلقہ آفیسروں سے کی ہے مجھے اُمید ہے کہ جلد ملازمین کی کمی پوری کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button