سیاست

حافظ حفیظ الر حمن محب وطن اور اعلیٰ کردار کے ما لک ہیں، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے اور اس کا ہر کارکن پاکستان اور اس کے تمام اداروں کا وفادار ہے۔ پاکستان کی سا لمیت اور استحکام ہمیں عزیز تر ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور ترقی جمہوریت کے استحکام میں پنہاں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار بامعنی اوردور رس اقدمات کے زریعے ملک و قوم کے لیئے مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہترین منصوبوں پرعملا کام کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا اور اسکے لیئے گلگت بلتستان کا ہر فرد پر عزم ہے۔ ہمارے اسلاف نے ہر اول دستہ بن کر ملک کے دفاع کے لیئے قربانیاں پیش کی ہیں۔ پاکستان اللہ تعالی کا بڑا انعام ہے اور اسکی قدر ملک کے ہر فرد کو ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ میاں محمد نواز شریف کے اس وژن کی واضح دلیل ہے کہ وہ ملک کے ہر حصے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے تھے۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنے قائد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک نے ترقی کی کئی منازل طے کیں۔ ماضی میں بھی سیاسی مخالفین نے مسلم لیگ کے ترقی کے ایجنڈے کی راہ میں حائل ہونے کی کوشش کی مگر وقت نے ہر مرتبہ ثابت کردیا کہ ن لیگ کے بنائے ہوئے پائیدار اور مثالی منصوبوں نے ملک کی معاشی خوشحالی کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماضی میں موٹر وے کی تعمیر اور موجودہ دور میں سی پیک کے منصوبوں سمیت تمام ترقیاتی سرگرمیاں اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملک عزیز کی ترقی کے لیئے اہم کردار ادا کیا ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے تمام ادوار میں ترقی کے سفر کو جاری رکھا اوردہشت گردی کے عفریت سے دوچار ملکی معیشت کو استحکام بخشا۔ ہائیڈل اور سولر منصوبوں کا آغاز کرتے ہوئے اس دور حکومت میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی دیکھنے میں آئی جس سے ملک کی صنعتوں کو بحران سے نکلنے میں مدد ملی۔

صو با ئی وزیر اطلاعا ت ومنصوبہ بندی اقبا ل حسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن محب وطن اور اعلیٰ کردار کے ما لک ہیں ۔گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ کی سر برا ہی میں تر قی کی را ہ پر گا مز ن ہے ، مخا لفین اپنا قبلہ درست کر یں اور جھو ٹے بیا نا ت دینے سے گریز کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت میگا پرا جیکٹس پر کا م تیزی سے جا ری ہے،مخا لفین سے گلگت بلتستان کی تر قی ہضم نہیں ہو رہی اس لئے بیا نا ت کا سہا را لیکر عوام میں غلط فہمی پیدا کر کے تر قی کی راہ میں رکا وٹ ڈا لنا چا ہتے ہیں ۔عوام نے پہلے ہی مخا لفین کو رد کر کے مسلم لیگ ن کی جما عت کو مینڈ یٹ دیا ہے ۔ اس بات کو مخا لفین قبو ل کر یں ، ہم گلگت بلتستان کو پُر امن اور با وقار بنا نے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں ۔ بے بنیا د خبر وں کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان کا امن خراب ہو گا بلکہ تر قیا تی کا موں میں سست روی پیدا ہوگی۔ہم ان غیر ضروری بیا نا ت کی پرزور الفا ظ میں مذ مت کرتے ہیں اور آ ئندہ بھی بے بنیا د خبریں پھیلا نے وا لو ں کو ہو شیا ر بھی کر تے ہیں ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہر فرد کو یکسوئی سے ملکی ترقی و استحکام کے لیے ہر اول دستہ بن کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button