عوامی مسائل

گا نچھے میں گندم کی تقسیم کا میں خود جا ئزہ لونگا۔ صو با ئی وزیر خوراک

گلگت( پ ر) صو با ئی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ آ نے وا لے دنوں میں مختلف گند م ڈپوز کا ہنگامی دورہ کر رہا ہوں ۔ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے سب ڈویژن ڈغونی کے عما ئدین کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ۔ا نہو ں نے کہا کہ ضلع گا نچھے میں گندم کی تقسیم کومیں خود جا ئزہ لونگا ،اگر مو جودہ نظام میں کوئی خرابی ہے تو اسے دور کرنے کیلئے عوام سے مشاور ت کی جا ئے گی۔ وفد کی قیا دت کرتے ہو ئے مقبو ل احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ موضع بلغار میں 2010کے سیلا ب کے بعد گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تھا ،اورسیلا ب سے متاثرہ گاؤں محلہ خشو کا کوٹہ ڈبل کیا گیا تھا ، 2015میں موضع بلغار کے تین بڑے گاؤں گو ما یا ر ، مر میو نگ اور گو ند بھی سیلا ب سے متاثر ہوا ہے ۔ لہذا ہمارا سابقہ کو ٹہ بحا ل کیا جا ئے اور ممکن ہے تو اس میں اضافہ کیا جا ئے ،صو با ئی وزیر نے وفد کو یقین دلا یا کہ آ پ کے مسئلے کا جا ئزہ لینے کیلئے سی ایس او گا نچھے کو ہدا یت جا ری کریں گے ، عوام کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جا ئے گا ،صو با ئی وزیر خوراک نے کہا کہ میں ڈپٹی ڈا ئر یکٹر فوڈ بلتستان کو بھی اس معا ملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button