صحت

حکو مت فوری طور پر گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے لیے ملک کے دیگر صوبوں کے برابرہیلتھ پیکیج کا اعلان کرے- پی ایم اے دیامر

چلاس (رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں پی ایم اے دیامر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو۔اجلاس میں پی ایم اے دیامر کے عہدیداروں اور ڈاکٹروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈاکٹروں کے مسائل پر زیر حاصل بحث کیا گیا ۔اجلاس میں کہا کہ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابرہیلتھ پکیج فوری طور پر دیا جائے ۔اس وقت دیامر کے دور دراز علاقوں داریل تانگیر میں ڈیوٹی دینے والے میڈیکل آفیسر ز کو جی بی حکومت صرف 68000روپے ماہواردے رہی ہے جبکہ دیامر سے ملحقہ ضلع کوہستان کے مضافات،شتیال،اور شاہراہ قراقرم کے اوپر ڈیوٹی سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ماہوار دیئے جارہے ہیں ۔گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے ساتھ اس طرح کے ظلم و زیادتی کا سلسلہ بند ہوجانا چاہے اور حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہاں کے ڈاکٹروں کو ہیلتھ پکیج کا اعلان کرے۔ہیلتھ پکیج نہ ملنے کی وجہ سے کئی ڈاکٹر وں نے استعفی دے کر خیبرپختون خواہ میں محکمہ صحت جوائن کرچکے ہیں ۔اور مزید ڈاکٹر استعفی دینے کیلئے پر تول رہے ہیں ۔اجلاس میں ڈاکٹروں کی پرموشن میں تاخیر پر سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔اجلاس میں پی ایم اے کے عہدیداروں نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی مستقلی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیر اعلی جلد کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرے ۔اگر ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو ہم اپنے جائز حقوق کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کے ساتھ ظلم و ستم کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کریں گے ۔حکومت سوتیلا پن ختم کرے اور ڈاکٹروں کے مطالبات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button