تعلیم

برکلتی یاسین سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیر باز ایف سی پی ایس کا امتحان اعلی نمبروں سے پاس کر کے آرتھوپیڈک سرجن بن گئے

گلگت( نامہ نگار) گلگت بلتستان کے مایہ نازثپوت ڈاکٹر شیربازخان نے آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کراچی سے ایف سی پی ایس کا امتحان اعلیٰ نمبروں سے پاس کرکے آرتھوپیڈک سرجن بن گئے۔ ڈاکٹر شیربازنے ایم بی بی ایس سے فارغ ہوکر آغاخان ہسپتال کراچی میں ملازمت اختیارکی جہاں انہوں نے ملازمت کے ساتھ ساتھ ایف سی پی ایس کی تیاری شروع کر دی، اور سال2015میں ایف سی پی ایس پارٹ ون کا امتحان پاس کرلیا۔ بعدازاں انہوں نے کالج آف فیزیشنزاینڈسرجنز پاکستان نامی کے تحت ہونے والے ایف سی پی ایس امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کی، اور باضابطہ طورپر آرتھوپیڈک (امراض ہڈی جوڑ) سرجن بن گئے ۔

 ڈاکٹر شیرباز خان کا تعلق یاسین برکلتی سے ہے اور وہ آنریری کپٹن ریٹائرڈ آدینہ خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

ڈاکٹرشیربازخان نے اپنی اس کامیابی کے پیچھے اپنی انتھک محنت اور بڑے بھائی آنریری کپٹن ریٹائرڈ آدینہ خان کی دست شفقت اور فراغ دلی سے معاونت کو کارفرما قراردیا ہے۔

ڈاکٹرشیربازکے آرتھوپیڈک سرجن بننے پر علاقے کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے انہیں اور ان کے پورے خاندان کو مبارکباد دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button