سیاست

پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی انتخابات کروانے سے پارٹی میں جمہوریت زندہ ہوگی اور حقیقی قیادت سامنے آئی گی۔ صدر آئی ایس ایف گلگت بلتستان

گلگت( نامہ نگار ) آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی صدرمحمد شاہد نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کا دوبارہ انتخابات کروانے کا فیصلہ کر کے جمہوری پارٹی کاچیئرمین بنے کا ثبوت دیا ہے۔عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ پارٹی میں دوبارہ انتخابات کئے جاینگے اور آج خان صاحب نے اس وعدے کا عملی اقدام اٹھایا ہے ۔اس فیصلہ کو ہم سراہتے ہیں۔اور عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ دوبارہ انتخابات کیے جاینگے ،جمہوری طریقہ کار سے انتخابات کیے جاینگے۔خان صاحب کے فیصلہ خوش آئند ہے۔محمد شاہد نے عمران خان کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں دوبارہ انتخابات کروانے سے پارٹی میں جمہوریت زندہ ہوگی اور حقیقی قیادت سامنے آئی گی ۔بلخصوص نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کر نے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ خان صاحب کے ویژن کے مطابق پارٹی اور ملک میں بھی جمہوریت کے بقاء کو یقینی بناینگے اور بھرپور کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انٹرا الیکشن کروانے سے پارٹی میں حقیقی قیادت سامنے آئی گے اور پارٹی کو منظم جمہوری طریقہ کار سے آگے بڑھا ینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button