گلگت بلتستان

حکومت پراسیکیوشن میں تمام بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے عمل میں لائیں ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی دیامر

چلاس( شہاب الدین غوری) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی دیامر نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اپنے چہیتوں کو محکمہ پراسیکوشن میں پہلے کنٹریکٹ پر بھرتی اور پھر اسمبلی میں قانون سازی کے زریعے مستقل کررہی ہے۔ غیر قانونی اور غیر منصفانہ بھرتیوں کے خلاف کسی بھی حدتک جائینگے۔ حکومت پراسیکیوشن میں تمام بھرتیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زریعے عمل میں لائیں ورنہ بار ایسوسی ایشن اسطرح بھرتی ہونے والوں کا عدالتوں میں داخلہ بند کرا دینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن دیامر کے صدر محفوظ الحق ایڈوکیٹ ،سیکرٹری جنرل فضل الہیٰ ایڈوکیٹ ،سیکرٹری اطلاعات معروف شاہ ایڈوکیٹ ودیگر وکلاء نے دیامرپریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے، غیر قانونی بھرتیاں نامنظور، صوبائی حکومت میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیں،پراسیکوشن میں تمام بھرتیاں ایف پی ایس سی کے زریعے کی جائیں کے نعرے بھی لگا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پراسیکوشن میں ڈی اے ،ڈی ڈی پی پی ،اے ڈی ڈی پی پی ،اور ڈی پی پی کے آسامیوں پر غیر قانونی اور غیر منصفانہ تعیناتیوں پر سخت احتجاج کرتے ہیں اور حکومت کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر ان تعینات ہونے والے تمام آفیسران کو فارغ کرکے ایف پی ایس سی کے زریعے تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ حقدار کو ان کا حق مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جب پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا تھا اس وقت اے ڈی ڈی پی پی ،ڈی ڈی پی پی ،ڈی پی پی اور ڈی اے کی آسامیاں منظور ہوئی۔بعد ازاں صوبائی حکومت نے منظور شدہ آسامیوں پر تعیناتی عمل میں لانے کے لئے ایف پی ایس سی بھیجنے کے بجائے ان آسامیوں پر مقامی سطح پر ٹیسٹ انٹر یوز کے زریعے اپنے من پسند لوگوں کو تعینات کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تعیناتی کا عمل ابتدا میں صرف چھ ماہ کا رکھا گیا لیکن اب ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جارہی ہے اور اسمبلی میں قانون سازی کے زریعے ان کو مستقل کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لئے مزید کنٹریکٹ پر بھرتیاں کررہی ہے جو سراسرنا انصافی اور زیادتی ہے اور یہ حکومت کی اخلاقی پستی اور بدنیتی ہے۔ صوبائی حکومت قانون و انصاف اور میرٹ کو یکسر انداز کرنے کی روش سے باز آنے کے لئے تیار ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر پراسیکوشن کے تمام آسامیوں پر ایف پی ایس سی کے زریعے تعیناتی عمل میں لائئے اور دیامر بار ایسوسی ایشن گلگت بلتستان میں قانون ،انصاف اور میرٹ کی بالادستی کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button