تعلیم

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلمت کو ماڈل اسکول کا درجہ دیا جائیگا۔ ڈائریکڑ ایجوکیشن گلگت

ہنزہ (علی احمد) ڈائریکڑ ایجوکیشن گلگت ریجن فیض اللہ لون نے گورنمنٹ ہائی سکول گلمت میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں کے ماحول کو ایسا بنانا ہوگا کی امیر کے بچے بھی گورنمنٹ اسکول میں تعلیم حاصل کرے۔ حکومت گلگت بلتستان کےہر ڈسٹرکٹ میں ماڈل اسکول بنانے جا رہی ہے۔ ہنزہ ڈ سٹرکٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلمت بھی ماڈل سکولوں میں شامل ہے۔ تقریب میں این ٹی ایس کے ذریعے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نئے آنے والے 32 اساتذہ نے بھی شرکت کی اور ان نئے آنے والے اساتذہ کا ڈائریکٹر ایجوکیشن سے تعارف کرایا گیا۔

ہیڈماسٹر گرلز ہائی سکول گلمت نے اسکول کےبارے میں مہمانوں کو بریفنگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیلی لوکل کونسل کے صدر نے کہا کہ گورنمنٹ اسکولوں میں اس وقت اساتذہ کی محنت اور ڈیپارٹمنٹ کی توجہ سے انقلابی تبدیلی آرہی ہے۔ ڈائریکڑ ایجوکشن نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کی اور
اے ڈی آئی آفس کا بھی دورہ کیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button