سیاست

استور : پیپلز پارٹی عوامی نمائندوں کے خلاف غلط بیانی سے باز رہیں- ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ

استور (بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی اپنی حقیقت کو بھول گئے ہیں ۔گزشتہ الیکشن میں عوام نے ان کو مکمل مسترد کیا ۔ عوامی نمائندوں کے خلاف من گھڑت بیانات سے باز رہیں۔ ساجدہ صداقت اپنی حد سے آگے بڑھنے کی بجائے اپنی حقیقت کیا ہے وہ دیکھیں ۔ ڈویژنل جنرل سیکرٹری دیامر استور پاکستان مسلم لیگ ن رانا محمد فاروق ا نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے جو لوگ پاکستان مسلم لیگ ن کے منتخب ممبر برکت جمیل کی اوقات کی باتیں کرتے ہیں ہم جب میڈیا پر آئے گے تو ان سب کی اوقات کو سب کے سامنے لائیں گے۔ کسی کے خلاف سازش کرنے کا بھی ایک حد ہوتی ہے۔ کسی کے باپ تک جانا یہ کسی سیاسی بندے کا کام نہیں ہے۔ ماضی میں جن کو عوام سے ایک ووٹ بھی نہیں ملا ہے وہ لوگ اپنے آپ کو اخبارات میں زندہ رکھنے کے لیے من گھڑت بیانات دے رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن میرٹ کی بالادستی پر کام کررہی ہے، نوکریاں فروخت نہیں کررہی ہے۔ اس لیے کرپٹ چور لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہوتی ہے۔ اگر ذاتیات پر اتریں گے تو ان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اس سےقبل کہ وہ ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر بہت مہنگا پڑے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button