سیاست

علماء کرام اور عوام کی جوق در جوق شمولیت جے یو آئی پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے- جمیعت علماء اسلام

گلگت (پ ر) علماء کرام اور عوام کی جوق در جوق شمولیت جے یو آئی پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے۔ دور حاضر میں جے یو آئی کی مثال گمراہوں، فتنوں اور بد دینی کے امڈتے طوفانوں میں سفینہ نوح کی مانند ہے جو علماء حق کی قیادت میں اس شاہ ولی اللہ اور دیگر اکابرین کے کارواں میں شامل ہوگا وہ دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہوگا ۔ جمیعت علماء اسلام نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کے مظلوم و مقہورلوگوں کیلئے امید کی واحد کرن ہے۔ ہمیشہ اسلامی اقدار کی امین مدارس کی چوکیدار اور دینی تحریکوں کیلئے پاسبان کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر وزیراعظم پاکستان و رکن گلگت بلتستان کونسل مولانا عطاء اللہ شہاب، مولانا جمشید، مولانا محمد مشتاق، مولانا نثار احمد، مفتی عادل خان اور تحصیل گلگت کے امیر اعظم خان نے بسین پائین میں ضلعی امیر منہاج الدین کی زیر صدارت ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے جمیعت علماء اسلام میں شامل ہونے والے علماء کرام قراء اور دیگر عوام کو شاندار خراج تحسین اور دلی مبارک باب پیش کرتے ہوئے اسے پورے علاقے کیلئے نیک شگون قرار دیا۔ اس موقع پر جمیعت میں شامل ہونے والے مولانا ابو محمد، مولانا حق نواز، قاری محمد راشد، قاری محمد الیاس، قاری عبدالمتین اور بھائی عبدالمقیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مرتے دم تک قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن کے مدبرانہ قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے جان کی بازی لگانے کو سعادت سمجھتے ہیں۔ ہم ملک عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آنے والے پشاور کے عالمی اجتماع کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ اس موقع پر مولانا عطاء اللہ شہاب نے جمیعت علماء اسلام بسین کے بلند ہمت نظریاتی کارکنوں خصوصاََ مفتی عادل خان، مولانا مشتاق احمد، جاوید اقبال اور تحصیل امیر اعظم خان اور دیگر کارکنوں کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کی وجہ سے علماء کرام اور عوام جوق در جوق انبیاء کی وارث جمیعت علماء اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔کیونکہ عوام دیگر تمام جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔

انشاء اللہ وقت دور نہیں ہے جب حلقہ نمبرسے دیگر تمام پارٹیوں کا بستر گول ہوجائے گا اور جمیعت حلقہ نمبر1سے ایک مضبوط قوت ابھرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button