گلگت بلتستان

بلتستان ڈویژن میں شجرکاری مہم جاری، چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ پودے لگائے جائینگے

سکردو(بیور رپورٹ) ملک بھر اور گلگت بلتستان کی طرح بلتستان میں بھی رواں سال کی موسم بہار ۲۰۱۷میں شجرکاری مہم کو بھرپور انداز میں کامیابی سے ہم کنار کیا جائے گا،معاشرے کا ہر فرد شجرکاری مہم میں حصہ لیکر پھلدار اور غیر پھلدار درخت لگا کر نہ صرف ثواب حاصل کرینگے بلکہ علاقے کو سر سبز اور شاداب بنانے کے لیے بھرپورکردار اد کرینگے ۔ درخت انسانی زندگی کا لازمی جز ہے۔ اور درختوں کے بختر صاف ستھرا آب وہوا ممکن نہیں اور انسانی زندگی کے لیے درخت نہ صرف گرد و غبار سے پاک ماحول فراہم کرتا ہے بلکہ انسانی کے لیے اکسیجن کی وافرمقدار میں فراہمی بھی ان درختوں کی مرہون محنت ہے جو انسانوں کے لیے اکسیجن مہیا کرتے ہیں ۔ بلتستان کے چاروں اضلاع میں رواں شجر کاری مہم کے دوران ڈھائی لاکھ پودے لگائے جائینگے ۔اس سلسلے میں رواں سال کی سب سے بڑی شجر کاری مہم آج سکردو میں منعقد ہوئی، جہاں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شجرکار ی مہم کے سلسلے میں پبلک سکول و کالج سکردو میں دیودار کا پودا لگاکر بلتستان میں رواں سال کی شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔

شجرکاری مہم کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے حاجی فدا محمد ناشادنے کہا کہ شجرکاری مہم میں پودے لگانا نہ صرف کافی نہیں ہے بلکہ ان پودوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے اسلام میں پودے لگانے کا اجر بہت زیادہ ہے اور اس بھی زیادہ اجر پودوں کی نگہداشت کاہے ہر سال شجر کاری مہم میں لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں لیکن نگہداشت اور دیکھ بال نہ ہونے کے باعث ہزاروں پودے جل کر خاک ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کی زمہ داری ہے کہ وہ ان پودوں کی نگہداشت پر بھرپور توجہ دے تاکہ یہ پودے مستقبل میں ایک تناور درخت کی شکل اختیار کرے ۔ انہوں نے کہا درخت زمین کی خوبصوررتی میں اضافہ کرتے ہیں اور زمین کا زیور ہے ۔ کرہ ارض میں زمین میں جہان کہی بھی سبز اور درختوں کی موجودگی سے زمین کا خطہ خوبصورت نظر آتا ہے۔ آئیے ہم سب ملکر نیک عمل کو بجا لائیں اور اس دھرتی میں زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر علاقے کو سر سبز اور شاداب بنائیں تاکہ الودگی سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور صوبائی حکومت علاقے میں جنگلات اور زراعت کی ترقی کے لیے کوشاں ہے ۔ جنگلات ، جنگلی حیات کی ترقی نہایت اہمیت کی حامل ہے اور جنگلی حیات کی ترقی کے لیے جنگل کی موجودگی ضروری ہے ۔ جنگلات اور جنگلی حیات علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا پبلک سکول و کالج میں شجر کاری مہم بہت اچھا اقدام ہے ۔ اس طرح بلتستان کے سکول میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں میں شجرکاری سے متعلق شعور و آگاہی بیدا ر ہوں اور ساتھ ہی ساتھ سکول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو انہوں نے محکمے سے کہا کہ وہ مڈل اور میڑک سطح کے سکول میں شجرکاری مہم کا دن منانے کے لیے اقدامات کریں اور اسی علاقے کے عوامی نمائیندوں اور عمائیدین کو بھی مدعو کرکے شجرکاری مہم کی اہمیت اور افادیت کے بارے بتایا جائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حاجی ابراہیم ثنائی نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایک جعامع حکمت عملی تیار کی جائے گی اور تمام سکولوں میں شجرکاری مہم کے زرئعیے سکولوں میں پودے لگوائے جائینگے ۔ انہوں نے شجرکاری مہم کو پبلک سکول و کالج میں انعقاد کے عمل کو سہراہا اور کہا کہ بنجر اور غیر آباد مقامات پر زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے سر سبز اور شاداب کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کرہ ارض میں ماحولیات اور بدلتے ہوئے موسمی حالات پر سیر حاصل گفتگو کیا۔ اس سے قبل تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کنزرویڑ فارسٹ ڈاکڑ زاکر حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں رواں سال کی شجر کاری مہم کے دوران بارہ لاکھ پودے لگانے کا حدف مقرر کیا ہے اس سلسلے میں گلگت میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے مہم کا باقائدہ آغاز کیا ہے اور ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں نیشنل گرین ڈے منایا گیا لیکن بلتستان میں موسمی حالات پیش نظر فروری میں یہ دن نہیں منایا گیا ۔ اور بلتستان کے لیے صوبائی حکومت کی طرف سے ڈھائی لاکھ پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلتستان میں وزیر اعظم پاکستان پر وگرام کے تحت پونے چھ کروڑ روپیے کی خطیر رقم سے مزید ایک لاکھ بیس ہزار پودے لگوائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں تین بڑے پروجیکٹس پر کام جاری ہے ۔علاقے کے وسیع اور عریض خطے میں مزید جنگلات اور جنگلی حیات کی ترقی کے لیے مزید پروجیکٹس درکار ہیں اس سلسلے میں علاقے کے عوامی نمائیندوں کے تعاون سے نئے عوامی مفاد عامہ کے پر وجیکٹس پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بلتستان میں جنگلات کی ترقی کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں اور سوشل فارسڑی کے زرئعیے بھی علاقے میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دی جائے گی ۔تقریب میں پرنسپل کیڈٹ کالج سکردو بریگیڈئیر ناصر خان جدون اور پرنسپل پبلک سکول و کالج لفٹینٹ کرنل خلیل احمدکے علاوہ سرکاری آفیسران اور پبلیک سکول کے اساتذہ اور طلباہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔ اخر میں مہمان خصوصی کے ہمر اہ تمام معزز مہمانوں نے پبلک سکول و کالج سکردو کے احاطے میں پودے لگاکرشجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button