گلگت بلتستان

استورمیں دو پولٹری برڈینگ سنٹرزکےقیام کاااعلان

Astore

استور(سبخان سہیل)- رول پولٹری ڈولیپمنٹ کے زیر اہتمام چھہ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر سیکرٹری لائیو سٹاک و زراعت،گلگت بلتستان محمد کمال نے  ورکشاپ میں حصہ لینے والی خواتین میں اسناد تقسم کیا۔اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر استور سوال میر، صدر خواتیں وینگ پی پی استور ساجدہ صداقت،اے ڈی فشریز، اے ڈی واٹر منجمنٹ محفوظ اللہ، اور دیگر شرکا ورکشاپ بھی موجود تھے- تقریب سے خطاب کرتے ہوے سیکرٹری محمد کمال نے کہا کی استور انتہائی پسماندہ ضلع ہے۔ اس علاقعے کی عوام کا انصار زیادہ تر لاہیو سٹاک پر ہی ہے۔ ہم نے اس علاقعے کی پسماندگی کو سامنے رکھتے ہوے یہا ں پر پولٹری کے حوالے سے تین خواتین کو چھہ روزہ تربیت دی، امید ہے کی یہ اپنے گاوں لیول پہ مرغیوں کی ویکسنز اور ان کی بہترین پروریش کے سلسلے میں دوسروں کو بھی بہتریں مشورے دیتے ہوے اپنی زریعے معاش کو بہتر بنانے مین مدد گار ثابت ہونگی۔ میں اپنے دورہ استور کے موقعے پر یہاں پر دو برڈینگ سنٹر بنانے کا اعلان کرتا ہوں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان پیپلز پارٹی استور خواتین وینگ کی صدر ساجدہ صداقت نے محکمہ لائیوسٹاک کے سیکرٹری کمال اور ان کی ٹیم کا  شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئیندہ بھی اس طرح کے تربیتی پروگرم کے زریعے استور کی خواتین کو پروموٹ کیا جاے۔  کوارڈنیٹر رول پولٹری ڈولپمنٹ ڈاکٹر الطاف حُسین نے کہا کی ہم نے جو چھہ روزہ ٹرینگ دی ہے اس ٹرینگ کے بعد یہ خواتین اپنے اپنے محلے میں بہترین ویکسنٹر کے طور پر مرغیوں کے ویکسنز اور ان کی دیکھ بال کے لیے مفید مشورے دینگے۔جس کی وجہ سے مرغیوں میں پاے جانے والے مرض پر قابو پایا جا سکے گا۔ہم مزید یونین سطح پر اس پروگرم کا انحقادکرینگے جس سے پورے علاقے کو فایدہ ہوگا۔ تقریب سے ڈاکٹر ناصر نے بھی خطاب کیا.

تقریب کے اخر میں سیکرٹری محمد کمال اور اسسٹنٹ کمشنر سوال میر نے استور محکمہ لائیوسٹاک کی نئی تعمیر ہونے والی لباٹری بلڈنگ کا جایزہ بھی لیا اور بلڈینگ کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button