عوامی مسائل

وزیر تعمیرات نے نومل تا امین آباد پل کا افتتاح کردیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمرانوں کے اقرباء پروری کے باعث سینکڑوں منصوبے بیمار پڑے تھے۔ رشوت اور کرپشن کے بازار گرم کئے تھے۔ ہمارے حکومت جب برسراقتدار آئی تو ہم نے دل سے تہہ کی تھا کہ ان سینکڑوں بیمار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ہم نے سیاست کو خدمت سمجھ کر کیا ہے۔ عوامی مسائل سے ہم لوگ آگاہ ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے حلقہ 1نومل تا امین آباد پل کے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہا کہ امین آباد پل کی تعمیریہاں کے عوام کو مطالبہ تھاصوبائی حکومت اور محکمہ تعمیرات کی محنت کی کاوشوں سے آپ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔جس سے امین آباد کے عوام کو درپیش مسائل حل ہو نگے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنے جیبوں کو گرم کرنے میں مصروف رہے۔ ہر طرف کرپشن کا بازار گرم تھا۔ الحمد اللہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آتے ہی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔ ٹھیکیداروں کو پکڑ کر اُن کے کام کروایا۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کے جتنے مسائل ہیں اُن کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ چند روز میں ہم نے کئی پرانے بیمار منصوبوں کو مکمل کرکے ان کا افتتاح بھی کیا ہے۔

سنگ بنیاد کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قانو ساز اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا کہ یہ میرا حلقہ ہے یہاں کے عوام کو درپیش مسائل کو ہمیں علم ہے۔اور کافی حد تک اپنے حلقہ کے مسائل کو حل کیا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔انشا اللہ مسقتبل میں بھی عوام کے بنیادی حقوق پانی، بجلی ، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر ایکسین سردار عالم نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان ، صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال، ممبر جی بی کونسل ارمان شاہ ، چیف انجینئر محکمہ تعمیرات رشید احمد، پرٹوکول آفسیر وزیر علیٰ شاہد اقبال اور دیگر مہمانوں کو پل کے بارے میں بریفنگ دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button