سیاست

17 مارچ کو پریشان چوک استور میں ن لیگ کی کرپشن کا پول کھولیں گے، امجد قریشی رہنما پیپلز پارٹی

استور (بیورو رپورٹ ) استور پریشان چوک میں 17 مارچ کو پی پی مسلم لیگ ن کی کرپشن کا پول کھولے گی۔سنیر  پیپلزپارٹی امجد قریشی ،جن لوگوں  کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ لوگ بھی پارٹی کے سنیر رہنما بننے کی کوشش کررہے  ہیں ۔ آفس سیکرٹری پی پی استور مبارک علی عرف بادشاہ  امجد قریشی نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب اور مظلوموں کی پارٹی بن کے عوام کی خدمت کی ہے ۔مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان سمیت استور میں تمام محکموں میں آفیسروں کو یرغمال بناکے اپنے نا جایز کام کرورہے ہیں ۔محکمہ ہیلتھ استور میں ہونے والی بوگس بھرتیوں میں میرٹ کا جنازہ نکلا ہے ۔مسلم لیگ ن کے تمام کرتوت ہم چوک میں بیان کریں گے استور لوس یونین سے ہزاروں جیالے 17 مارچ کو پریشان چوک کا رخ کرینگے عبدالرشید نامی شخص کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے جو پارٹی کے نام سے مسلم لیگیوں کو خوش کرانے کے لیے بیانات دے رہیے ہیں۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی استور کے آفس سیکرٹری مبارک شاہ نے اپنی ایک بیان میں کہا کہ برکت جمیل اور عبدالرشید انتہائی کمزور لوگ ہیں جنوں نے اپنی مفادت کے لیے ہمیں مذہبی حد تک ملوث کیا ہے ہم کمزور لوگ نہیں ہے کہ ہم اپنی نالائقی چھپانے کے لیے مذہب کا نام استعمال کریں۔ عبدالرشید برکت جمیل کا نوکر ہے وہ برکت کو خوش کرانے کے لیے پارٹی کا نام استعمال کرکے بیانات دے رہے ہیں مسلم لیگی حکومت انتہائی کرپٹ اور چور حکومت ہے ۔ان کے دور حکومت میں غریب کا خون چوسا جارہا ہے غریب اور مظلوموں کی قاتل پارٹی ہے ہم ان کے تمام کاتورں کو پریشان چوک میں سب کے سامنے رکھنگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button