گلگت بلتستان

گلگت بلتستان پیرامیڈیکل سٹاف کو وفاقی پیکج جولائی کے پہلے ہفتے سے دیا جائیگا، چیف سیکریٹری

سکردو ( رضا قصیر) پیرا میڈیکل سٹاف گلگت بلتستان کو وفاقی فیڈرل پیکیج جولائی کے پہلے ہفتے سے دیا جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے پیرا میڈکل سٹاف بلتستان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے پیکیج کی فائل بہت پہلے بھجی ہوئی تھی جس کے باعث ان کی منظوری پہلے مل گئی پیرا میڈیکل حوصلے سے کام لیں فائنانس سکریٹری کو آپ لوگوں کے مسئلے کے حل کیلئے اسلام آباد بھیجا ہوا ہے بہت جلد وہ خوش خبری لے کر گلگت آئیں گے
csچیف سکریٹری نے کہاکہ مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایک دوسرے کے خلاف کیوں ہیں۔ ڈاکٹروں کو چاہئے تھا کہ وہ سب سے پہلے اپنے سٹاف کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے لیکن ڈاکٹروں کے وفد نے ملاقات کے دوران پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی پیکیج میں حصہ دینے کی بات پر استعفی کی دھمکی دی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹر ایک دوسرے کی مخالفت نہ کریں بلکہ مل جل کر مریضوں کی خدمت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ایمانداری سے انسانیت کیلئے کام کریں تو آپ کو حقوق ہم دیں گے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جون کے مہینے میں ہی آپ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں جون میں نہ ہونے کی صورت میں جولا ئی پہلے ہفتے میں ضرور نوٹفیکشن جاری ہو گا پیرا میڈیکل سٹاف خوش خبری کیلئے تیار رہیں اور حوصلے سے کام لیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button