سکردو (پ ر) این ٹی ایس جی بی ہوم اینڈ پریزن کے نائب تحصیلدار کی پوسٹ کے ٹسٹ سینٹر صرف گلگت میں رکھا ہے ۔ جس سے قوی امکان ہے کہ نوے فیصد امیدوار ٹسٹ میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔ امیدواروں نے این ٹی ایس کے اس جانبدار اور غیر ذمہ دارانہ حرکت کے خلاف بھر پور احتجاج کی دھمکی ہے اور اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ پورے پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں لہذا تمام بڑے شہروں میں ٹیسٹ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔