بلاگز

عمائدین سکوار کا وزیر اعلی کے نام خط

اصغر شمسی
(منجانب عمائدین سکوار)

اہلیان سکوار گلگت مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ لہذا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے درخواست ہے کہ وہ ذاتی توجہ سے اہلیان سکوار کے مسائل حل کر کے ان کو انصاف فراہم کریں۔ اس ضمن میں درج ذیل گزارشات اور تجاویز پر وزیر اعلی کی توجہ درکار ہے:

۱۔ سکوار کی عوام نے 1947انقلاب آزادی سے اب تک کے عسکری خدمات، شہادتوں اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرکے، سنی اور شعیہ نے گلگت شہر میں امن و امان اور اتحاد کی مثال قائم کی ہے ۔

۲۔ اب بھی ملک کے محتلف محازوں پر سکوار کے غیور جوان عسکری خدمات انجام دیتے ہوئے دشمن کے سامنے سینہ سپر ہیں۔

۳۔ حکومتی ضروریات کے پیش نظر محکمہ نیٹکو، پولیس چھاؤنی، ڈگری کالج، پولیس و فوجی فائرنگ بٹ،FCفورس وغیرہ کیلئے اراضی دیکر اس سے پہلے بھی مقامی حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔ اور اب بھی وزیر اعلی کے ساتھ چند امور پر ڈائلاگ کرکے حکومتی ضرورت کو احسن طریقے سے پورا کرنے کیلئے بہترین تجاویز لیکر کئی مرتبہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کیلئے پیغامات دیتے رہے مگر ہر دفعہ چندعناصر نے ٹال مٹول کرکے اس اہم ملاقات کو ضروری نہیں سمجھا جس سے اہلیان سکوار کی دل آزاری ہوئی ہے۔ یہ لوگ حکومت اور عوام کے ساتھ ہر گز مخلص نہیں۔سکوار کی مخلص عوام اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں۔

یہ غلط فہمیاں پیدا کرنے والے چند لینڈ مافیا ہیں جو اپنی غیر رسمی، غیر قانونی اور غیررواجی اور غیر شرعی طریقے سے حاصل کی گئی جائداد بچانے کیلئے سکوار کی عوام کو حکومت کے مد مقابل لاکھڑا کرکے فساد اور امن و امان کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

لہٰذا وزیراعلیٰ اپنی حجت پوری کرتے ہوئے عمائدین و عوام کے مقرر کردہ افراد سے ملاقات کرکے حکومتی ضروریات کو حل کرنے کی عمائدین سکوار کی جانب سے تیار کی گئی تجاویز کو ملاحضہ فرمائیں تاکہ حکومتی ضروریات کیلئے اراضی کی فراہمی میں اسانیاں پیدا ہوں اور حکومت اور عوام کے درمیان فساد پیدا کرانے والے شرپسند عناصر کا کردار سامنے آسکے۔نیزحافظ حفیظ الرحمن وزیراعلٰ نے بننے کے بعد سکوار تشریف لاکر کئی امور پر گفتگو اور اعلانات فرمایا تھا جس میں سکوار کی عوام کو اتحاد، اتفاق، خودساختہ، بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات، کرپشن کا خاتمہ ڈگری80کے مطابق6185کنال اراضی کا منصفانہ تقسیم کیلئے عملہ کی فراہمی، گرلز، بوائز دونوں سکولوں کو اپ گریڈ کرنا نیز نالے کو سیلاب کے خطرے کیلئے مناسب تدارک،10بیڈہسپتال رابطہ سڑکیں وغیرہ وغیرہ حکومتی مراعات کے حصول کیلئے کمیٹیاں قائم کرنا جیسے بہترین امور کی تجاویز اور اعلانات کے بعد اہلیان سکوار بطور تعاون دن رات انتھک جدوجہد کے ذریعے درج ذیل امور کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا ہے جو کام عوامی تھا وہ سکوار کی عوام نے اپنی انتھک محنت سے کسی کد تک ماڈل بنانے کی کوشش کی ہے۔

سکوار کے عوام کی محنت کی تفصیل درج ذیل ہے۔

۴۔ سکوار کے اندر اپنی مدد آپ قیام امن کو فروغ دینے کیلئے بین الماسالک ازدواجی رشتے قائم کرنے کی مہم میں کامیابی حاصل کرنا۔

۵۔ ناظم رضاکار کے ذریعے حکومتی منشور کے مطابق سکوار کی15000کی آبادی کو انصاف بہم پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کرکے حدالمقدور انصاف فراہم کرنا۔

۶۔ کرپٹ عناصر کی روک تھام کرکے انصاف کی فراہمی کیلئے مسلسل جدوجہدجاری رکھنا۔

۷۔ خود ساختہ بے روزگار اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے زراعت،باغبانی کو فروغ دیکر گلگت شہر کو سبزیات،پھل اناج کی ضرورت کو پورا کرنے کی نیت سے بذریعہ ناظم رضاکار25 نئے رابطہ سڑکوں کا جھال بچھانا

۸۔ کو ہلوں اور نالیوں کی کشادگی و نکاسی کے فرسودہ نطام کی روک تھام کرکے عوام کو صاف اور پانی کی فراہمی

۹۔ مال مویشی پر پابندی عائد کرکے زراعت نباتات کی حفاظت کو یقینی بنانا۔

۱۰۔ باغبانی اور نرسریوں کے قیام سے عوامی شعور کو پیدا کرنا۔

۱۱۔ نسلی مویشی کی نسل کو فروغ دینے کے حکومتی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے نسلی بیل کی پرورش کرنا۔

۱۲۔ رضا کاروں کے ذریعے جنگلی حیات کی حفاظت کی 100%رپورٹ پیش کرنا۔

۱۳۔ بین المسالک اجتماعی شادی بیاہ کے ذریعے فرقہ واریت کا خاتمہ نیز محنت، قناعت، سادگی کی عملی دعوت دینا۔

۱۴۔ عوام کی صلاحیتوں اور جذبوں کو منفی سے نکال کر مثبت سرگرمیوں جیسے منافع بخش زراعت، دیسی خوراک کی ترویح جیسے امور کیلئے ماہرین کے ذریعے شعور بیدار کرنا۔

۱۵۔ ضائع کالی توت سے جام، جوس ، اچار اور شربت بنانے کی زنانہ آبادی کو تربیت دینے کیلئے حکومتی اداروں کی مدد حاصل کرنا۔

۱۶۔ پیوند کاری، قلم کاری، شجر کاری کیلئے رضاکاروں کے ذریعے مہم چلانا۔

۱۷۔ سیاحت کو فروغ دینے کیلئےPicnic Pointکی خاطر اراضی فراہم کرکے حکومت کے ساتھ اس مہم کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کرنے کیلئے قرارداد منظور کرنا۔

۱۸۔ سکوار نالہ کے قریب ڈیم کیلئے مناسب جگہ کی فراہمی۔

۱۹۔ بین المسالک اجتماعی قبرستان کیلئے کمیٹی کے ذریعے بندوبستی اراضی خرید کر وقت کرنا۔

۲۰۔ سلائی کڑھائی سکول کا قیام

۲۱۔ 5ہزار انگور اور انگریزی انجیر کے پودے تیار کرنے کی مہم چلانا وغیرہ

یہ تمام امور عملی طور پر انجام پذیر ہوچکے ہیں دورہ کیلئے وزیر اعلیٰ کو دعوت دیتے ہیں کہ سکوار کے عوام کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور سابقہ اعلانات پر عمل در آمد کرکے عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں

منجانب عمائدین سکوار

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button