عوامی مسائل

گلگت شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے مالکان کو قانونی نوٹس جاری کر دیے گئے

گلگت (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر گلگت کے حکم پہ گلگت میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات کو تیز کردیا گیا اس سلسلے میں گلگت حلقہ ایک کے بلڈنگ انسپکٹر نے ایڈمنسٹریٹر کے حکم پہ شہر کے حدود میں غیر قانونی تعمیرات جن میں رہائیشی عمارات، ،سروسز سٹیشنز ،بجری اور بلاک میکرز ،کارخانوں کے مالکان شامل ہیں کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف لیگل نوٹسز جاری کردیئے گئے ۔

لیگل نوٹسز میں مالکان کو کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن ادارے کے جانب سے مزکورہ تعمیرات کیلئے این او سی لینالازمی ہے لہذا آپ کو خبر دار کا جاتا ہے کہ یونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ بائی لاز کے مطابق منظوری حاصل کر کے تعمیرات و تنصیبات کیے جائیں بصورت دیگر مزکورہ تعمیرات اور تنصیبات کو غیر قانونی تصور کئے جائینگے ۔اور غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے تمام اخراجات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014کے مطابق مالکان سے وصول کئے جائینگے ۔ اس موقع پہ بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن مظہر حسین نے میڈیاکو بتایا کہ ایڈ منسٹریٹر خرم پرویز کے حکم پہ شہر کے حدود میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات کو تیز کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں حلقہ کے مختلف علاقوں موضع امپھری،مہربان پورہ ،کھاری بسین ، نہورہ بسین شوٹی اور عثمان آباد تک غیر قانونی رہائیشی مکانات ،کرش بجری ،بلاک اڈہ جات ،سروسز سٹیشنز ، کے مالکان کو میونسپل کارپوریشن کے بلڈنگ سیکشن کے جانب سے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہو ئے مالکان کو 20مارچ تک تک لیگل نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور مالکان سے کہا گیا ہے وہ مقررہ تاریخ کے اندر میونسپل کارپوریش کے طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو دور کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہ کسی کے دباو میں آئے بغیر کام کیا جارہا ہے بہت ہو چکا اب قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گیرا تنگ کیا جائے گا کسی کی سفارش نہیں چلے گی ۔آئیندہ جو بھی تعمیرات اور دیگر اقدامات قانون کے مطابق ہی ہونگی اب میونسپل کارپوریشن گلگت کے حدود میں کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے دیائے جائے گا ۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button