کھیل

شگر: اجری کرکٹ لیگ اختتام پزیر ہوگیا، شوپہ الیون فاتح

شگر(سپورٹس نیوز)شوپہ الیون نے مرکنجہ فرینڈز کو ہرا کر( کے پی ایل ) کا فائنل اپنے نام کردیا۔بی پی ژھر شگر میں جاری کھرگرونگ پریمئر لیگ کے سلسلے میں اجری کرکٹ لیگ اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل کا مقابلہ شوپہ الیون اور مرکنجہ فرینڈز کے درمیان کھیلا گیا۔ شوپہ الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 14اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر کل94رنزبنائے تھے۔ جس کے جواب میں مرکنجہ فرینڈز صرف 80رنز بناسکا۔ اس طرح شوپہ الیون نے KPLچوتھا ایڈیشن اپنے نام کردیا۔ مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) گانچھے کے رہنماء عابد حسین نے ونر اور رنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اور میڈل تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button