سیاست

مسلم لیگ ن ہنزہ شہید سیف الرحمن کی برسی میں بھرپور شرکت کرے گی: جان عالم، صدر

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) شہید سیف الرحمن کی برسی میں عوام ہنزہ بھر پور شرکت کرینگے ۔ صدر ن لیگ ہنزہ پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سکریڑیٹ علی آباد میں پارٹی رہنماؤں و کارکنان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جان عالم ضلعی صدر منعقد ہوا ۔ جس میں ون پوائنٹ ایجنڈا شہید امن سیف الرحمن کی برسی میں بھر پور شرکت کرنے کا عہد کیا اور ساتھ ساتھ یہ بھی عہد کیا قائد مسلم لیگ و شہید امن سیف الرحمن کی برسی حسب روایت شایان شان طریقے سے منانے کا اُصولی فیصلہ کیا اس میں گوجال ،بالا،پائین سے قافلہ وقت پر ضلعی سکریڑیٹ پہنچے گا گوجال سے مسلم لیگ کے اراکینمحمد ابراہیم اور علی گوہر برچہ ،مرکز سے ریاض منگول ،علی پنو،محمد طاہر ،شاہد کریم،شاہین خان،شاہ مکین ،اعلی نمبردار اجلال حسین جبکہ،جاوید کریم، شناکی سے رحمت کریم ،مشہور عالم اور محمد نذیر جبکہ گلگت سے یوتھ ونگ کی نمائندگی میر عالم کرینگے۔

صدر جان عالم کے زیر قیادت علی آباد سے 50گاڈیوں کا قافلہ بتاریخ 19مارچ صبح 10بجے گلگت کیلئے روانہ ہوگا ۔ برسی میں شرکت کے حوالے سے اجلاس میں یوتھ ونگ کے صدر علی پنو ،MSFکے شاہد نے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد قافلے میں شامل کرنے کا عہد کیا جس پر تمام یوتھ کے کارکنان نے لبیک کہا۔

اجلاس میں بڑی تعداد میں عہداروں اور کارکنوں کے علاوہ علاقے کے بہت سے معززین نے شرکت کی ۔ اجلاس کے آخر میں شہید امن سیف الرحمن کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button