سیاست

قومی وطن پارٹی چترال کے صدر عبدالولی خان ایڈوکیٹ کاکابینہ سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

a.wali

چترال ( بشیر حسین آزاد) قومی وطن پارٹی چترال کے صد عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے اپنی کابینہ کے دیگر عہدہ دار اں حمید احمد ایڈوکیٹ ، دینار احمد شیشی کوہ اور محمد سلیم کوہ سمیت پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں منگل کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ وہ 2002 سے اپنے رفقا اور حلقۂ احباب سمیت قومی وطن پارٹی سے وابستہ رہے ۔ اور پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور سکندر شیر پاؤ نے اس دوران انہیں بہت عزت دی ۔ جس کیلئے وہ ذاتی طور پر اُن کے شکر گزار ہیں ۔ لیکن سابقہ مخلوط حکومت میں قومی وطن پارٹی کے ایک وزیر نے چترال کے ٹمبر مافیا سے مفادات حاصل کرکے چترال میں پارٹی کو بدنام کیا ۔ جس کے بعد پارٹی پالیسی کے بارے میں وہ مسلسل تحفظات اور اختلافات کا شکار رہے ۔ اس حوالے سے پارٹی کے ہائی کمان کو بھی مطلع کیا جاتا رہا ۔ تاہم حالیہ سینٹ الیکشن میں سابق سنیٹر شجاع الملک اور سنیٹر غفران جیسے شخصیات کو نظر انداز کرنے پر رہی سہی اُمید بھی خاک میں مل گئی ۔ اور اختلافات کو مزید تقویت ملی ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ اختلافات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں ۔ کہ پارٹی چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہا ہے ۔ اس لئے آج سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ۔ اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر حمید احمد ایڈوکیٹ اور دیگر ساتھیوں نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ عبد الولی خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ۔ کہ وہ فوری طور پر کسی پارٹی میں شمولیت نہیں کررہے ۔اس سلسلے میں آیندہ چند دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا ۔ کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے بھی بعد میں فیصلہ کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button