سیاست

پیپلز پارٹی انتظامی کمیٹی نے ضلعی عہدیداروں کے لئے امیدواروں کا انٹرویو لیا

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمام ضلعی تنظیموں کے عہدوں کے امیدواروں سے انٹرویو لیا ۔پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کے مطابق جمعرات کے روز خواتین ونگ ،پیپلز یوتھ ونگ اور پیپلزسٹوڈنٹس فیڈیشن کے عہدوں کے امیدوارں سے انٹرویوز لئے گئے ۔انٹرویو پینل میں آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین و سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد ،جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ،نائب صدر بشیر احمد خان ،سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش اور سیکریٹری فنانس شرباز قریشی شامل ہیں۔

اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی فخراور خوشی کی مقام ہے کی پیپلزپارٹی کے پاس انتے باکردار اور با صلاحیت ورکرز ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے پرچم بلند کیا اور پارٹی منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام امیدوار امیدوار ہمارے پارٹی کے اثاثے میں اور ہر ورکر کو اس کی خدمات اور پارٹی سے وابستگی کی بنیاد اور میرٹ پہ عہدے ملیں گے ۔

ان کا بیان میں کہنا تھا کہ کسی دوسرے پارٹی میں جتنے ورکرز نہیں اتنے پیپلزپارٹی میں عہدیدار موجود ہیں اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے پارٹی عہدوں کے لئے انتنے امیدواروں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلپزپارٹی پورے ملک اور گلگت بلتستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت ہے ۔

واضح رہے کہ آرگنائزنگ کمیٹی بہت جلد اپنی سفارشات مرتب کرکے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام ضلعی تنظیموں کے عہدیداروں کا اعلان کرے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button