جرائم

شگر: نوربخشیہ مسلک کے پیر سید محمد عراقی کی گاڑی کے شیشے نامعلوم افراد نے توڑ دئیے، مقدمہ درج

شگر(کرائم رپورٹر)نامعلوم افراد کی پیرنوربخشیہ و ڈی ڈی او شگر سید محمد عراقی کی گاڑی پر پتھراؤ۔ونڈ سکرین اور سائیڈ شیشے توڑ ڈالے۔یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول شگر سید محمد عراقی اپنا گاڑی گھر کے باہر کھیت میں پارکنگ میں کھڑی کرکے گھر آئے ۔جب صبح اُٹھ کر دیکھا تو گاڑی کے شیشے بکھرے پڑے تھے۔

انہوں نے فورا پولیس کو اطلاع کردیا۔ پولیس نے ان کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش شروع کردیا۔

سید محمد عراقی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں کبھی کسی قسم کی دھمکی نہیں دی گئی ہے، اور نہ ہی کسی سے ان کی کوئی دشمنی ہے۔ واقعے کو مذہبی رنگ نہ دیا جئے۔ تاہم یہ کسی شرپسند شخص کی شرارت ہوسکتی ہے ۔ ایسے شخص کو پولیس تلاش کرکے قرار واقعی سزا دے اور اسے عوام کے سامنے لائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button
%d bloggers like this: