سیاست

چلاس: نظر انداز کئے جانے پر مسلم لیگ نواز کے متوالے بپھر گئے، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا

چلاس ( بیو رو رپورٹ ) وزیر اعلیٰ کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیئے جانے پر لیگی متوالوں کا احتجاج وزیر اعلیٰ سے ملنے سے انکار کر دیا ۔ لیگی کارکن دن بھر وزیر اعلیٰ کا انتظار کر تے رہے ۔ سرکٹ ہاؤس چلاس میں جب وزیر اعلیٰ واپس گلگت جانے کیلئے باہر نکلے اور مہانوں کے ڈنر کیلئے لگائے جانے والے شامیانے میں ملاقات کر نا چاہی تو مسلم لیگی کارکن برا مان گئے اور ملاقات کر نے سے انکار کر دیا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے وہاں مو جود صوبائی حکو مت کے ترجمان فیض اللہ فراق کو کہا کہ کارکنوں کو کہیں کہ اگلے ماہ وہ چلاس میں ورکر کنو نشن بلا کر کارکنوں سے ملاقاتیں کر یں گے جس کے بعد وزیراعلیٰ گلگت کیلئے روانہ ہو گئے ۔

مسلم لیگ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نہ گلگت میں کارکنوں سے ملاقات کر تے ہیں نہ چلاس آکر ملاقات کی ۔ دو سال سے انتظار کر تے رہے لیکن وزیر اعلیٰ چلاس آکر ملاقات کیئے بغیر چلے گئے۔

اس موقع پر وزیر ایکسائز اینڈ ٹکسیشن حاجی حیدر خان نے تین گھنٹوں کی کو ششوں سے لیگی کارکنوں کو منا لیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیر اعلیٰ کو جلد چلاس لاکر کارکنوں کے تحفظات دور کر یں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button