ماحول

گورنمنٹ انٹر کالج طاوس یاسین میں یوم شجرکاری کی تقریب منعقد

یاسین (معراج علی عباسی ) گورنمنٹ انٹر کالج طاوس میں یوم شجرکاری کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔سابق ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئرنایب صدر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کالج کے سبزارہ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئرنائب صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف ایک مہم ہے بلکہ یہ ایک کار ثواب ہے ۔انٹرکالج طاو س میں یوم شجرکاری کے انعقاد پر میں کالج انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ درس و تدریس کا شعبہ ایک مقدس پیشہ ہے ۔میں نے اپنے کیریار کا آغاز بحثیت استاد کیا۔علم حاصل کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا میں نے دوراقتدار میں ہائیر سکنڈری سکول کے نام سے یہ بلڈنگ کاتعمیرکرویا اور بعد میں اس کو انٹرکالج کا درجہ دلوایا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے متواقع دورہ یاسین کے دوران انٹرکالج طاوس کا ویزٹ کراونگا اور کالج میں موجود مسائل کو حل کرانے کے لیے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ذاتی طور پر گزارش کروگا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرکالج طاو س یاسین کی مجموعی کارکردگی مثالی ہے ۔ انہوں نے انٹرکالج طاو س کے پرنسپل شیرنادر شاہی کے شان میں تعریفی کلمات کہتے ہوئے کہاکہ شاہی صاحب نہ صرف انٹرکالج کے پرنسپل ہے بلکہ گلگت بلتستان میں تعلیم کا سفیر اور وکیل ہے ۔تقریب سے کالج کے پرنسپل شیرنادر اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

دوسری طرف، گورنمنٹ انٹرکالج طاوس یاسین کے لیے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محمد کے بے مثال خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے پرنسپل انٹرکالج طاوس یاسین شیرنادر نے کالج میں موجود ہال کو غلام محمد ہال کے نام سے منسوب کرتے ہوئے کالج ہال کے مرکزی دروازے پر غلام محمد کے اپنے ہاتھ سے غلام محمد ہال کا سائن بورڑ لگوایا ۔

اس موقعے پر تقریب میں شامل وفراد نے غلام محمد کے تعلیم دوستی اور یاسین میں تعلیم کی بہتری کے لیے شاندار خدمات دینے پر غلام محمدکو مبارکباد پیش کیا ۔کالج کے ہال کو غلام محمد کے نام سے منسوب کرنے کے حوالے سے پرنسپل انٹرکالج طاوس نے دوران تقریب کالج کے طلبا ء و طالبات سے رائے لیا جس پر تقریب میں شامل لالج کے طلباء و طالبات نے تالیاں بجاکر ہال کا نام غلام محمد کے نام سے منسوب کرنے کی حمایت کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button