معیشت

ہنزہ قصاب یونین کا اجلاس، نئی کابینہ منتخب

ہنزہ ( اجلال حسین) ہنزہ قصاب یونین کا اجلاس شیر باز خان بلا مقابلہ صدر منتخب ، جبکہ جنرل سیکرٹری شاہ میکن ہونگے۔ ہنزہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قصائیوں کا گزشتہ دنوں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے قصاب شریک ہوئے ۔اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے ہنزہ قصاب یونین نے کہا کہ قصاب کے مختلف مسائل اور ضلعی و سب ڈویثرنل انتظامیہ کے علاوہ کسی بھی مسائل کو حل کرنے کے لئے یونین کا انتخاب نہایت ضروری ہو چکا تھا۔ بحث اور غور و خوض کے بعد شیرباز خان ولد شجاع اللہ ساکن علی آباد کو یونین کا صدر، جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے شاہ مکین ساکن کریم آباد کا انتخاب کر لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا کہ آئندہ کوئی بھی سرکاری و غیر سرکاری سطح پر قصاب فروش کے معاملے میں جو بھی مسائل درپیش ہونگے انتظامیہ ہو یا عوام کا ہر فرد قصاب فروشوں کی جانب سے ناانصافی پر صدر قصاب یونین کو ا طلاع دے سکتے ہے انشااللہ یونین اس بات کا بھی پابند ہے کہ کو ئی بھی قصاب کسی قسیم کی ناجائز منافع خوری میں ملوث پایا گیا تو قصاب یونین اس قصاب فروش پر جرمانہ عائدکرینگے اگر سرکاری کی طرف سے دی جانے والی نرخ نامے کے خلاف کام کرنے والے قصاب کی سفارش نہیں کی جائے گی جس کے بعد سرکاری حکام صدر اور کابینہ کے مشاورت کے بعدقصور وار قصاب فروش کی ضمانت ضابط کرینگی۔ اجلاس میں مزید کہا کہ بغیر لا ئیسنس کاروبار کرنے والے قصاب فروشوں پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی تاکہ قصاب یونین کی بد نامی نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button