متفرق

لٹل کریم قومی ہیرو ہیں، انکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں، شیرین اختر پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم

اسلام آباد( پ ر) پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں ضلع گانچھے کے گاء وں ہوشے سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کی عیادت کی ۔اس موقع پرپارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم شیرین اختر نے معروف کوہ پیما لٹل کریم کے گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ بالخصوص کوہ پیمائی کے شعبہ کے فروغ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ لٹل کریم جیسے ہیروز ہمارا قومی اثاثہ ہیں اوریہ انہی ہیروز کی بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ساتھ محبت اور شفقت کی مرہون منت ہیایسے وقت میں بھی جب انٹر نییٹ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی موجود نہ تھے تب بھی ہزاروں کوہ پیماوں نے گلگت بلتستان کا رُخ کیا۔

اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان حکومت نے ہر سطح پر اپنے قومی ہیروز کیمعاونت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں کہا کہ لٹل کریم کی مزید علاج و معالجے اور مالی معاونت کے لئے وزیر اعلٰی اور ٹورزم ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان سے خصوصی سفارش کرونگی۔

واضح رہے کہ لٹل کریم اس گزشتہ تین ماہ سے جگر اور گردے کی بیماری کے باعث ملٹری ہسپتال راولپیڈی میں زیر علاج ہیں۔کوہ پیما لٹل کریم آٹھ ہزار میٹرسے زائدپہاڑوں کی کوہ پیمائی کے لئے آنے متعدد بین الاقوامی مہمات کا حصہ بنے اور اپنے بلند اخلاق ، ہمت اور بہادری کے باعث بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button